کمپیوٹرسکیورٹی ماہرین چیونٹیو ں سےمتاثر
کیرولینا : کمپیو ٹر ماہرین نے چیو نٹیو ں سے کمپیو ٹر سیکیو رٹی کا طر یقہ سیکھ لیا ہے۔ امریکی کمپیو ٹر ماہرین نے چیو نٹیوں کے طریقہ کار سے متا ثر ہو کر کمپیو ٹر سیکیو رٹی کا نیا طریقہ کار وضع کیا ہے۔ اس نظا م میں تین ہزار ڈیجیٹل چیو نٹیا ں کمپیو ٹر میں ڈالی جائیں گی جو باہر سے آ نے والے خطرات کو بھا نپ کر ایک دو سرے کو اس کی اطلا ع پہنچا ئیں گی اور ساری ڈیجیٹل چیو نٹیا ں مل کو اس خطرے کو ختم کریں گی۔ نارتھ کیرو لینا کی یو نیو رسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چیو نیٹیا ں جس طر یقے سے اپنادفا ع کر تی ہیں وہ نہا یت دلچسپ اور ذہا نت سے بھر پور طریقہ ہے ۔ جب ایک چیو نٹی خطرہ کو محسوس کرتی ہے تو دوسری چیو نٹیوں تک یہ پیغا م پہنچا دیتی ہے اور سب مل کر اس کا مقا بلہ کر تی ہیں۔ ما ہرین کے مطا بق چیو نٹیوں کے دفاعی انداز سے متا ثر ہوکربنا یا گیا یہ نیانظام پرانے رو ایتی پرو گرا موں کی بہ نسبت زیا دہ تیز اور مئو ثر ہو گا
__________________
Comment