پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک نے جمعہ کے روزگورنر ہاؤس لاہور میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس کے بعد جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدرنے امریکہ آمد پر پاکستانی شہریوں کی تلاشی کے نئے نظام پرملک میں پائی جانے والی تشویش سے اُنھیں آگاہ کیا اور کہا کہ امریکی انتظامیہ اس پالیسی کا ازسرنو جائزہ لے۔
اس موقع پر انتہاپسندوں کے خلاف جنگ میں ہونے والے پاکستان کے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے اخراجات کی ادائیگی میں تاخیر کی طرف بھی صدرزرداری نے توجہ دلائی اور کہا کہ امریکہ یہ رقم جلد از جلد پاکستان کو ادا کرے۔
اُنھوں نے امریکی ایلچی کو بتایا کہ امریکہ کی قیادت میں علاقے میں دہشت گردی کےخلاف لڑی جانے والی جنگ اور اس کے ردعمل میں انتہاپسندوں کی پرتشدد کارروائیوں نے پاکستان کی معیشت کو تقریباً مفلوج کر دیا ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ انتہاپسندی کے سر اٹھانے کے بعد سے ملک میں صنعتی ترقی اور برآمدات بری طرح متاثر ہوئیں اور مجموعی طور پر پاکستانی معیشت کو 35 ارب ڈالر کا نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
صدر زرداری سے ملاقات کے بعدرچرڈ ہالبروک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بعض اُمور پر اختلافات برقرار ہیں لیکن پچھلے ایک سال کے دوران پاک امریکہ تعلقات بہت بہتر ہوئے ہیں۔
اُنھوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کا بحران دور کرنے کے ضمن میں تربیلا پاور ہاؤسز کی کارکردگی بہتر کرنے کے لیے امریکہ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی امداد کے معاہدے پر پہلے ہی دستخط کر چکا ہے اور اس منصوبے کی بدولت تین لاکھ خاندان بجلی کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔

Comment