Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ہیٹی میں زلزلہ، ایک لاکھ افراد ہلاک

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ہیٹی میں زلزلہ، ایک لاکھ افراد ہلاک


    ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے جنوبی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے سے ہونے والی تباہی کی تصویر سامنے آنا شروع ہوگئی ہے۔
    منگل کی شام آنے والے اس زلزلے میں ہزاروں افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ منگل کی شام مقامی وقت کے مطابق چار بج کر ترپّن منٹ پر آیا۔اس زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت سات تھی اور اس کا مرکز پورٹ او پرنس کے قریب اور زیادہ گہرائی میں نہ تھا۔
    عالمی ریڈکراس نے خبردار کیا ہے کہ راستے مسدود ہونے اور ہیٹی سے کسی قسم مواصلاتی روابط کی عدم موجودگی کی وجہ سے نقصان کا صحیح اندازہ لگانا فی الحال ممکن نہیں۔ ادارے کے مطابق تیس لاکھ افراد اس زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں اور ان میں ہلاک شدگان، زخمی اور بےگھر افراد سب شامل ہیں۔
    ہیٹی سے موصول ہونے والی ٹی وی تصاویر کے مطابق بدھ کی صبح پورٹ او پرنس کی گلیاں لاشوں اور منہدم شدہ عمارات کے ملبے سے اٹی دکھائی دیتی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق گلیوں میں ملبے تلے دبے افراد کے چیخنے اور رونے کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں تاہم اب تک شہر میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع نہیں ہوئی ہیں۔
    زلزلے سے ہیٹی کا صدارتی محل بھی منہدم ہوگیا


    گزشتہ دو صدیوں میں ہیٹی میں آنے والے اس شدید ترین زلزلے سے ہیٹی کے دارالحکومت میں اقوام متحدہ کے دفتر، صدراتی محل اور ہزاروں دیگر عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تاہم میکسیکو میں ہیٹی کے سفیر کا کہنا ہے کہ ملک کے صدر اس زلزلے میں محفوظ رہے ہیں۔
    اقوام متحدہ کی طرف سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہیٹی میں ادارے کے مشن کے سربراہ سمیت عملے کی کئی ارکان زلزلے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ فرانسیسی وزیرِ خارجہ برنارڈ کچنر کا کہنا ہے ہیٹی میں فرانسیسی سفارتخانے کے عملے نے اقوامِ متحدہ کے مرکز کا دورہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ اس عمارت میں موجود ہر شخص ممکنہ طور پر ہلاک ہوچکا ہے۔
    چین کا کہنا ہے کہ اس کے دس امن فوجی ملبے تلے دفن اور دس لاپتہ ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اردن کی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کے تین امن فوجی مارے گئے ہیں جبکہ اکیس زخمی ہیں۔
    اے ایف پی نے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ سیاحوں میں مقبول ہوٹل مونتانا میں مقیم دو سو سے زیادہ سیاح لاپتہ ہیں اور اس ہوٹل کی عمارت منہدم ہو گئی ہے۔
    ہیٹی میں امریکہ کے سفیر نے اس زلزلے کو ایک قیامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس زلزلے سے ہونے والا نقصان کئی ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔بہت سے ملک جن میں امریکہ، برطانیہ اور وینزویلا شامل ہیں فوری طور پر امداد ہیٹی روانہ کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
    امدادی کارکن ملبے تلے افراد تک رسائی کی کوشش میں مصروف ہیں


    زلزلے کے بعد منگل کی رات پورٹ او پرنس کا شہر مکمل طور پر تاریکی میں ڈوبا ہوا تھا اور بے شمار لوگوں کھلے آسمان تلے سڑکوں پر رات گزارنے پر مجبور تھے۔ منگل کو رات گئے ایک امدادی کام کرنے والے شخص رچمانی ڈومرسینٹ نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ پورا شہر تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے اور بے شمار لوگ سڑکوں اور گلیوں میں بیٹھے ہیں اور ان کے پاس رات گزارنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
    انھوں نے کہا کہ زلزلہ زدہ علاقے پینٹووائل میں انھوں نے امدادی کام کرنے والی کسی گاڑی یا شخص کو نہیں دیکھا اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس میں ہلاک یا زخمی کی تعداد سینکڑوں میں نہیں ہزاروں میں ہو گی۔ اس سے قبل ایک ٹرک میں گردوغبار میں اٹے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
    ہیٹی مغربی کرّے کا سب سے غریب ملک ہے اور گزشتہ برسوں میں یہ کئی قدرتی آفات کا شکار ہو چکا ہے۔ سن دو ہزار آٹھ میں ہیٹی میں شدید سمندری طوفان بھی آیا تھا۔

  • #2
    sigpic

    Comment


    • #3
      " Obstacles are what you see when you take your eyes off your goals "

      Comment


      • #4
        ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

        Comment


        • #5
          اللهم احفظنا جميعا من الزلازل و المحن والفتن

          وأدم علينا نعمة الأمن والاستقرار إنك سميع مجيب
          .......................!!!!!

          Comment

          Working...
          X