جمعے کو لکی مروت کے والی بال گراؤنڈ میں خودکش حملے کے باعث 40کے لگ بھگ لوگ ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جِن میں کھلاڑی اور نزدیک گھروں میں رہنے والے افراد شامل ہیں۔
صوبہ ٴ سرحد کے انسپکٹر جنرل پولیس ملک نوید نے بتایا کہ شدید دھماکے کی وجہ سے گراؤنڈ کے اِرد گِرد درجنوں مکانات منہدم ہوگئے جِس کے ملبے تلے دب کر کئی لوگ ہلاک یا زخمی ہوگئے۔
اُن کے بقول، ایک گاڑی آئی اور سیدھی کھیل کے میدان میں گُھس گئی۔ کیونکہ یہ گاؤں کا علاقہ ہے اوروہاں ہر جگہ پولیس تعینات نہیں ہوتی۔ یہ دھماکا اُس وقت ہوا جب والی بال کھیل جاری تھا۔ واقعے میں کافی سارے کھلاڑی بھی شہید ہوئے اور کچھ زخمی ہوئے اور ساتھ کے گھر گِر پڑے جس میں بھی کچھ ہلاکتیں ہوئیں۔
حملے کے محرکات کے بارے میں پولیس کے اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ اِسی علاقے میں دوہفتے قبل کی جانے والی کارروائی کا بدلہ معلوم ہوتا ہے، جس میں، اُن کے بقول، نامی گرامی دہشت گرد اور اُن کے کمانڈر پکڑے گئے تھے اور جو باقی بچے تھے وہ بھاگ گئے تھے۔

Comment