امریکی سفیر این پیٹرسن نے جمعرات کو اسلام آباد میں ایک تقریب میں اعلان کیا کہ امریکی حکومت جنوبی وزیرستان میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور تعمیراتی پروگرام کے لیے ساڑھے چار ارب روپے بطور امداد فراہم کرے گی۔
یہ اعانت 75ارب روپے مالیت کے ان معاہدوں کا حصہ ہوگی جن پر امریکہ اور پاکستان کی حکومتوں نے 30ستمبر 2009ء کو دستخط کیے تھے۔امداد کی یہ رقم براہ راست فاٹا سیکرٹریٹ کو فراہم کی جائے گی جو سڑکوں کی تعمیر، آب رسانی کی سکیموں کی ترقی اور بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن،واپڈا اور دسرے مقامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سفیر پیٹرسن نے کہا کہ عسکریت پسند جنوبی وزیرستان کے عوام،فوج اور سول اداروں کے عزم اور کوششوں سے پسپائی پر مجبور ہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے اس ناگزیر تعمیراتی عمل میں حکومت پاکستان کی براہ راست اعانت کا عزم کر رکھا ہے۔
فاٹا کے لیے سب سے زیادہ امداد حکومت امریکہ فراہم کرتی ہے۔گزشتہ دو سال کے دوران امریکہ اس علاقے میں چھوٹے پیمانے کے بنیادی ڈھانچے،تعلیم، صحت اور معاشی ترقی کے منصوبوں پر آٹھ ارب روپے سے زائد خرچ کرچکا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ نے فاٹا اور صوبہ سرحد میں لڑائی کی وجہ سے بے گھر ہونے والے لوگوں کی مدد کے لیے مزید 25ارب فراہم کیے ہیں۔
خیال رہے کہ جنوبی وزیرستان میں اکتوبر 2009ء کے وسط میں طالبان سمیت دوسرے شدت پسند وں کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کی گئی تھی جو حکومت کے بقول اب اپنے آخری مراحل میں ہے۔