کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر پیر کی شام عاشورہ کے مرکزی جلوس میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں کم ازکم 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
صوبائی وزیرصحت صغیر احمد نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 60 سے زائد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں اکثر کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نشتر پارک سے شروع ہونے والا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں واقع امام بارگاہ حسینیہ ایرانیہ کی طرف گامزن تھا کہ ایم اے جناح روڈ پر لائٹ ہاؤس کے قریب جلوس کے اگلے حصے میں زوردار دھماکا ہوا۔ جلوس میں سینکڑوں افراد شریک تھے۔
دھماکے کے بعد جلوس کے اکثر شرکا مشتعل ہوگئے اور انھوں نے قریب کھڑی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا تاہم جلوس میں شامل رہنماؤں نے شرکا کو پرامن رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے ماتمی جلوس کو اپنی منزل تک لے جانے کا فیصلہ کیا۔ شہر کے دیگر حصوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ اور فائرنگ کی جس سے حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔
ضلعی حکومت اور مذہبی رہنماؤں نے لوگوں کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے جب کہ شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینلوں پر لوگوں سے خون کے عطیات دینے کی درخواست کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں محرم کے دوران گزشتہ تین دنوں کے دوران ہونے والا یہ تیسرا دھماکا ہے۔ اتوار کی رات قصبہ موڑ پر نویں محرم کے ماتمی جلوس کے گزرنے سے قبل ایک دھماکا ہوا جس میں 15افراد زخمی ہوگئے تھے۔ تاہم پولیس کے مطابق یہ دھماکا سیوریج لائن پھٹنے سے ہوا۔ ہفتے کی رات بھی پاپوش نگر کے علاقے میں ایک دھماکے میں 20افراد زخمی ہوگئے تھے۔
محرم میں ماتمی جلوسوں کی حفاظت کے لیے ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہزاروں اہل کاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ ملک کے دیگر حصوں میں بھی عاشورہ کے جلوس نکالے گئے اور کسی بھی حصے سے تشدد یا کسی ناخوش گوار واقعے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔