اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں کی جانے والی متنازع سترہویں آئینی ترمیم کو ختم کیا جائے جس کے تحت صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
ہفتے کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ متنازع قومی مصالحتی آرڈیننس کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ انھوں نے کالعدم قرار دیے گئے اس آرڈیننس کے تحت فوجداری اور بدعنوانی کے مقدمات میں معافی حاصل کرنے والے افراد بشمول وفاقی کابینہ کے ارکان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ تاہم اس سوال پر کہ کیا وہ صدر آصف علی زرداری کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کرتے ہیں جو این آر او سے مستفید ہونے والوں میں شامل ہیں، نواز شریف نے کوئی واضح جواب دینے سے گریز کیا۔
ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں اور مسلم لیگ ن اس کے استحکام اور قانون کی بالادستی کے سلسلے میں حکمران پیپلز پارٹی سے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔
ناقدین کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے این آر او کے تحت ختم کیے گئے مقدمات دوبارہ کھولے جانے کے بعد صدر زرداری سمیت سیاسی منصب رکھنے والے تمام افراد اپنے عہدوں کے لیے نااہل ہوگئے ہیں جب کہ حکومتی نمائندوں اور بعض قانونی ماہرین کے مطابق صدر کو آئینی تحفظ حاصل ہے اور ان کے اپنے عہدے پر فائز رہنے تک ان کے خلاف کسی مقدمے کے تحت کارروائی نہیں ہوسکتی۔

Comment