پشاور صدر کے ایک مصروف کاروباری علاقے میں جمعرات کی صبح ایک خودکش بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 25زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک پولیس اہلکا ر بھی شامل ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار پیدل مال روڈ پر بنائی گئی ایک چیک پوسٹ کے قریب پہنچا لیکن وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے جب اس کی تلاشی لینا چاہی تواُس نے جسم سے بندھے بارود میں دھماکا کردیا۔
جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا وہاں قریب ہی قومی ائرلائن پی آئی اے کا مرکزی دفتر ہے جس کی عمارت کے شیشے دھماکے کی شدت سے ٹوٹ گئے جبکہ لڑکیوں کے لیے ایک مشنری سکول بھی قریب ہی واقع ہے۔ ضلعی رابطہ افسر صاحبزادہ انیس نے بتایا کہ حملہ آور بظاہر قریب ہی ایک مصروف بازار کے طرف جانا چاہتا تھا جہاں عمومی طور پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔

Comment