Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

100بھارتی ماہی گیروں کی رہائی معطل

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • 100بھارتی ماہی گیروں کی رہائی معطل

    بھارت کی طرف سے پاکستان سے رہا ہونے والے 100 بھارتی ماہی گیروں کو قبول کرنے سے انکار کے بعد ان کی رہائی معطل کر دی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق بھارت کا کہنا ہے کہ ان قیدیوں کے کوائف اور مکمل ریکارڈ ترتیب دیے جانے کے بعد ہی اُنھیں قبول کیا جا سکتا ہے۔
    وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے منگل کو انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت پاکستان کی تحویل میں موجود 100بھارتی ماہی گیروں کو یکطرفہ طور پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔سرکاری بیان کے مطابق اس ضمن میں وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ 24 دسمبر کو ان ماہی گیروں کو ان کے ملک واپسی کے انتظامات کرے۔ بیان کے مطابق پاکستان نے ایک دوسرے کے یہاں قید ماہی گیروں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے بھارت کو قیدیوں کے لیے عدالتی کمیٹی کو بحال کرنے کی بھی تجویز پیش کر ا رکھی ہے۔
    خیال رہے کہ مچھلیاں پکڑنے کے دوران اکثر ماہی گیر غلطی سے دوسرے ملک کی سمندی حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر ایک دوسرے کے قیدیوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیا جاتا ہے ۔
    بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کے لواحقین نے اس ہفتے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کی حکومتوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان افراد کی رہائی کے لیے مدد فراہم کرے۔ رشتے داروں کا کہنا تھا کہ ان کی اطلاع کے مطابق بھارتی جیلوں میں تقریباََ 696 افرا د قید ہیں جن میں 30 سے زائد اپنی سزائیں مکمل کرنے اور کورٹ کی طرف سے رہائی کے احکامات جاری کیے جانے کے باوجود جیلوں میں قید ہیں۔
    "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "
Working...
X