Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

وزیراعظم گیلانی کی شہباز شریف سے ملاقات

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • وزیراعظم گیلانی کی شہباز شریف سے ملاقات

    وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پیر کی صبح لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات میں ایک بار پھر کہا ہے کہ حکومت عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے۔
    وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ نئے احتساب بل پر کام جاری ہے اور اس سلسلے میں دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے یکساں احتساب کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
    وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت مفاہمت اور اتفاق رائے پر یقین رکھتی ہے اور وہ ملک کی سیاسی قیادتوں کو قومی مفاد کے معاملوں پر ہمیشہ ساتھ لے کر چلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سترہویں ترمیم کے خاتمے کے لیے بنائی گئی کمیٹی اس پر تیزی سے کام کررہی ہے اور قوم جلد ہی اس بارے میں خوشخبری سنے گی۔
    بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے پارلیمان کی بالادستی پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور ریاستی اداروں کو مستحکم کرنے کے لیے آئین کے تحت کام کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کو عام آدمی کے مسائل کے حل اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
    "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

  • #2
    Re: وزیراعظم گیلانی کی شہباز شریف سے ملاقات

    ThnX

    Comment

    Working...
    X