Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

مخالفین کامقابلہ جمہوریت اور آئینی ہتھیا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • مخالفین کامقابلہ جمہوریت اور آئینی ہتھیا


    وہ ہفتہ کی شب ایوان صدر میں پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے ایک غیر معمولی طویل اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں عدالت عظمٰی کی طرف سے این آر او کو کالعدم قرار د دئیے جانے کی بعد کی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
    ایوان صدر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں آصف زرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے رہنماوٴں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی پی پی کی قیادت کو سیاسی تنقید کا نشانے بنانے کی کوششوں کا مل کر مقابلہ کیا جائے گا۔
    اپنے خطاب میں صدر زرداری نے کہا کہ پی پی پی کے کسی وزیر کو مستعفی ہونے کا نہیں کہا جائے گا کیونکہ این آر او کی منسوخی کے بعد جو مقدمات دوبارہ کھولے گئے ہیں وہ سیاسی انتقام کا نتیجہ تھے اور دس سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی ان میں لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔
    اجلاس کے دوران پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر جہانگیر بدر نے پی پی پی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنماوٴں کے خلاف قائم مقدمات کا ملک کی عدالتوں میں سامنا کیا جائے گا کیونکہ ان کی جماعت ملکی اداروں کا احترام اور ان کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔
    جہانگیر بدر نے کہا کہ پچھلے تیس سالوں میں صرف پی پی پی کے رہنماوٴں اور کارکنوں کا احتساب ہوا ہے اور ملک کی کسی دوسری جماعت کو جوابدہ نہیں ہونا پڑاہے۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، مخدوم امین فہیم، اعتزاز احسن، رضا ربانی اور دوسرے سینئر رہنماوٴں نے اجلاس میں شرکت کی۔
    "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

  • #2
    Thanks

    Comment

    Working...
    X