Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

SC Declared,,NRO is Nul and void

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • SC Declared,,NRO is Nul and void

    چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے17رکنی بنچ نے بدھ کی شب اپنے مختصر فیصلے میں متنازع قومی مصالحتی آرڈینس یا این آر او کو منسوخ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون ملک کے آئین سے متصادم ہے اس لیے اس کا کبھی وجود ہی نہیں تھا۔
    یہ فیصلہ چیف جسٹس نے پڑھ کر سنایا جس کے بعد سابق صدر پرویز مشرف کے دور اقتدار میں جار ی ہونے والے اس صدارتی حکم نامے کے تحت آٹھ ہزار سے زائد افراد کے خلاف بدعنوانی ، فوجداری سمیت وہ تما م مقدمات بحال ہو گئے ہیں جنہیں ختم کردیا گیاتھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں ماتحت عدالتوں کو حکم دیا ہے کہ جن لوگوں کے خلاف مقدمات بحال ہوگئے ہیں انھیں قانونی نوٹس جاری کیے جائیں۔
    عدالت عظمیٰ نے صدر زرداری کے سوئیٹزرلینڈ میں مبینہ بینکوں کے کھاتوں سے متعلق مقدمات بحال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکومت کو یہ حکم بھی دیا ہے کہ ان کھاتوں کے خلاف تحقیقات بند کرانے کے لیے سوئس حکام کو خط لکھنے کی پاداش میں سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے خلاف کارروائی کی جائے۔
    این آر او کا فائدہ اٹھانے والوں میں صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت کی کئی وزرا بھی شامل ہیں۔ ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے عدالت کے باہر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے اپنے فوری ردِعمل میں کہا کہ صدر زرداری اور پیپلز پارٹی عدالتوں کا احترام کرتے ہیں تاہم سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ سامنے آنے کے بعد ہی اندرونی مشاورت کر کے پارٹی حتمی بیان جاری کرے گی۔
    ا نھوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ عدلیہ کے فیصلے سے صدر زرداری کے لیے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ صدر زرداری کے مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ آئین پاکستان عہدہ صدارت پر اپنی مدت کے دوران صدر مملکت کوہر طرح کی عدالتی کارروائی کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے۔
    ایک درخواست گذار ڈاکٹر مبشر حسن اور ان کے وکیل عبد الحفیظ پیرزادہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نا صرف اس سے عدلیہ پر لوگوں کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ یہ تنقید بھی دم توڑ دے گی کہ پاکستان میں بدعنوانی کو روکنے کے لیے کوئی قانون نہیں۔
    "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

  • #2
    Re: SC Declared,,NRO is Nul and void

    sab chor dakun ko jail me daal do:d1::bday7::bday7:

    Comment


    • #3
      Re: SC Declared,,NRO is Nul and void

      Originally posted by unity View Post
      sab chor dakun ko jail me daal do
      naa sirrf jaill main Dallain balkehh unn sayy lootii hoo Raqqoom bhii wapisss
      laiiee jainnn
      "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

      Comment

      Working...
      X