Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Kuram Agensy opperationn

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Kuram Agensy opperationn

    سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں کرم ایجنسی کے وسطی علاقوں میں ہورہی ہیں اور پچھلے 24گھنٹوں کے دوران حکام نے اِس لڑائی میں کم از کم 25طالبان شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جب کہ اِس لڑائی میں دو فوجیوں کی ہلاکت اور سات کے زخمی ہونے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

    اورکزئی ایجنسی سے ملحق اِس علاقے میں لڑائی ہفتے کی شام اُس وقت شروع ہوئی جب فرنٹیئر کور کے دستوں نے توب خانے اور لڑاکا طیاروں کی مدد سے تَڑلئی، مَسوزئی، سُلطانی اور جانی کوٹ میں عسکریت پسندوں کے خلاف حملے شروع کیے ہیں۔

    مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز حکام نے اُنھیں لڑائی والے علاقے خالی کرنے کو کہا ہے جِس کے بعد بڑی تعداد میں مقامی آبادی نے ضلع ہنگو کی طرف نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

    یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ کرم اور اورکزئی طالبان عسکریت پسندوں کے کمانڈر حکیم اللہ محسود کے مضبوط گڑھ مانے جاتے ہیں۔ باور کیا جاتا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں فوجی آپریشن سے فرار ہونے والے کئی طالبان جنگجوؤں نے یہاں آکر پناہ لے لی ہے۔

    یاد رہے کہ اورکزئی ایجنسی میں حالیہ دِنوں میں فرنٹیئر کور کے دستوں نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کرکے اُنھیں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
    "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "
Working...
X