جدہ: بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد80ہو گئی
جدہ:سعودی عرب کے مغربی ساحلی شہر جدہ میں موسلادھار بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد80 تک پہنچ گئی ہے۔ مزید بارشوں کی پیشگوئیاں کی گئی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز حجاز مقدس میں طوفان بادوباراں کے ساتھ شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ کئی علاقوں تک پھیل گیا ہے۔ تاہم سب سے زیادہ نقصان مغربی ساحلی شہر جدہ میں ہوا ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد80سے تجاوز کرگئی ہے ۔ شہری دفاع کے محکمے کے مطابق ابھی تک بیس افراد کی لاشیں انکے لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں۔ جبکہ امدادی عملہ نے 900سے زائد افراد کو زندہ بچالیا ہے۔اس دوران سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق جدہ میں ہونے والی بارشیں76 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ آئندہ تین دنوں کے دوران جدہ ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔
Comment