Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
Updates
Collapse
X
-
Re: Updates
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ کوئی بھی اسلام کو پاکستان سے جدا نہیں کرسکتا۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے دورہ پشاور کے دوران شہدا کے لئے دو کروڑ روپے فنڈز دینے کا اعلان کیا۔ اس موقعے پر آرمی چیف نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے افواج پاکستان اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ جنرل کیانی نے کہا کہ نہ صرف پولیس کو جدید آلات فراہم کئے جائیں گے بلکہ پاک فوج سرحد پولیس کی ٹریننگ میں بھی مدد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے اسلام کے نام پر پاکستان حاصل کیا اور یہ ملک اسی نام سے قائم رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
آرمی چیف نے پشاور کے لوگوں کے حوصلے کی تعریف کی اور قربانیوں پر فورس کو خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے سرحد پولیس کو ہر قسم کی تربیت اور ہتھیاروں کی فراہمی کا وعدیٰ کیا۔ اس سے قبل آرمی چیف نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف بم دہماکوں کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقعے پر آئی جی سرحد ملک نوید نے آرمی چیف کو شیلڈ پیش کی۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی پشاور آمد کے موقعے پر کور کمانڈر مسعود اسلم نے ان کا استقبال کیا۔جنرل کیانی کی پشاور آمد کے موقعے پر سیکورٹی ہائی الرٹ کرکے کینٹ ایریاسیل کردیا گیاI aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........
Comment
Comment