فرانس میں برقعہ کی کوئی جگہ نہیں:سرکوزی
![](http://www.pegham.com/images/imported/2009/11/334.jpg)
![](http://www.pegham.com/images/imported/2009/11/334.jpg)
فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ فرانس ایک سیکولر ملک ہے اور یہاں برقعہ پوش خواتین کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ فرانس کی قومی شناخت کے حوالے سے سرکاری اہلکاروں ،طلباء، والدین اور اساتذہ کے اجتماع سے خطاب میں صدر سرکوزی نے کہا کہ فرانس ایسا ملک ہے جہاں برقعے کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور نہ ہی خواتین کے حجاب کی کوئی گنجائش ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے 2004میں فرانس کے تعلیمی اداروں میں لڑکیوں کو سر پر حجاب اوڑھنے یا مذہبی علامت کے طور پر کوئی بھی چیز رکھنے کی پابندی عائد کی گئی تھی ۔ صدر سرکوزی گذشتہ جون میں کہہ چکے ہیں کہ برقعہ کوئی مذہبی علامت نہیں ہے بلکہ یہ خواتین کو نیچا دکھانے کی ایک سازش ہے اوراب انہوں نے واضح طور پر فرانس میں برقعہ کی مخالفت کی ہے
Comment