ٹیکساس میں فوجی اڈے پر فائرنگ ، 12 افراد ہلاک
امریکی ریاست ٹیکساس میں فورٹ ہوڈ ملٹری بیس پر فائرنگ سے 12 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق فوجی وردی میں ملبوس حملہ آوروں نے ٹیکساس کے فوجی اڈے پر حملہ کردیا جس میں 12 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ امریکی حکام کے مطابق گرفتار حملہ آو رکا نام میجر ملک ندال حسن ہے جو امریکی فوج میں ڈاکٹر اور میجر کی پوسٹ پر فائز تھا اور اس کو عراق میں تعینات کیا جانا تھا ۔ جبکہ دوسرا حملہ آور فورسز کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ۔ دریں اثنا امریکی صدر نے فوجیوں کی ہلاکت پر اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ واقعے کے بعد فوجی اڈے کے قریب واقع تمام اسکول بند کروا دئیے گئے۔امریکی حکام کے مطابق واقعے میں31 افراد زخمی ہوئے ہیں
Comment