افغانستان:3 ہیلی کاپٹر تباہ،11 امریکی،3 سویلین ہلاک
کابل:26 اکتوبر کابل میں امریکی فوجیوں کیلئے بہت ہی برا دن ثابت ہوا جہاں دو مختلف واقعات میں 3 ہیلی کاپٹر تباہ ہو گئے جبکہ 11 امریکی فوجی اور 3 سول امریکی ملازم ہلاک ہو گئے۔ مغربی افغانستان میں ایک ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس میں 7 امریکی فوجی اور 3 سول امریکی ملازم ہلاک ہو گئے تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا یا کسی تخریب کاری کا نتیجہ ہے۔ دوسرا واقعہ جنوبی علاقہ میں پیش آیا جہاں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے۔جس میں سوار 4 امریکی فوجی مارے گئے۔ واضح رہے کہ 3 اکتوبر کو بھی ایک ہیلی کاپٹر حادثہ میں 8 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
Comment