Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
22 OCT......News
Collapse
X
-
Re: 22 OCT......News
دہشت گرد حملے ، بھارت خود ذمہ دار ہوگا، رحمان ملک
بھارت پاکستان کیخلاف الزام تراشی بند کرے،بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ہی ملوث ہے اور وقت آنے پر ثبوت بھی پیش کرینگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت داخلہ میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سےمنعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رحمٰن ملک نے کہا کہ بھارت پاکستان پر الزام تراشیاں اور دھمکیاں دینا بند کرے۔ مذاکرات کی دعوت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔انکا کہنا تھا کہ بھارت پہلے اپنے گھر کو سنبھالے اس کے بعد پاکستان پر الزام تراشی کرے۔ انکا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر داخلہ اور وزیر اعظم کے بیانات غیر ذمہ دارنہ ہیں۔ بلوچستان اور ملک بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے جس کے ثبوت مل چکے ہیں۔ رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے بھارت کی جانب سے ساتویں دستاویز نہیں ملی۔ بھارت حافظ سعید کے حوالے سے ہمیں ڈکٹیشن دینا بند کرے۔ بھارت پہلے اپنے گھر کو سنبھالے۔ رحمٰن ملک نے کہا کہ عبدالمالک ریگی افغانستان میں ہے اور اس حوالے سے ایرانی حکام کو تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ریگی کے چھوٹے بھائی سمیت اٹھارہ افراد ایران کے حوالے کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے دفتر میں ہونے والے خودکش حملے کے الزام میں ایف سی کے حاضر سروس اور سابقہ اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وفاقی دارلحکومت میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے لیئے ایک کور کمیٹی اور دو ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو پیر کے روز تعلیمی ادارے کھولنے یا انہیں بند رکھنے کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گی۔
I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........
Comment
-
Re: 22 OCT......News
چارسو کلومیٹرتک چلنے والی الیکٹرک کار تیار
چین نے ایک بار پھر ثابت کر دکھایا کہ وہ ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی سب سے آگے ہے۔ حال ہی میں گاڑیا ں بنانے والی ایک چینی کمپنی نے بیٹری سے چلنے والی ایک ایسی گاڑی تیار کی ہے جو صرف ایک بار چارج کرنے پر 400 کلو میٹر تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ ای6 نامی اس گاڑی کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ گاڑی سب سے زیادہ الیکڑک بیٹری پر چلنے یعنی زیادہ کلومیٹر تک چلنے والی دنیا کی واحد چارج ہونے والی گاڑی ہے۔ اس گاڑی میں 5 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ اس کی بیٹری گاڑی کے پچھلے حصے میں نصب کی گئی ہے۔اس گاڑی کی ایک اور انفرادیت یہ ہے کہ اس کی بیٹری صرف ایک گھنٹے کے مختصر وقت میں مکمل طور پر چارج ہو جاتی ہے جبکہ دیگر گاڑیوں کی ری چارجیبل بیٹری کو چارج ہونے میں 7 سے8 گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔
I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........
Comment
-
Re: 22 OCT......News
پاکستان کا افغان سرحد سیل کرنیکا مطالبہ
پاکستان نے امریکا سے افغان سرحد سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکا نے آپریشن راہ نجات کے آغاز کے بعد پاک افغان سرحد پر چیک پوسٹیں خالی کردیں۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل طارق مجید نے برطانوی آرمڈ فورسز کے سربراہ جیک اسٹیرپ سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان سے مفرور دہشت گردوں کو سرحد عبور کرنے سے روکنے کیلئے افغان سرحد کی ناکہ بندی کرنا ہوگی۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں معلومات کے تبادلے اور کوششوں کو مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔ جیک اسٹیرپ نے آپریشن کے بلوچستان میں اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب امریکا نے کہا ہے کہ وزیرستان آپریشن کے بعد امریکا نے افغان سرحد پر چیک پوسٹیں بند کردی ہیں۔I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........
Comment
-
Re: 22 OCT......News
بیاسی ڈرون حملوں میں تین سوبیس بے گناہ افراد جاں بحق
واشنگٹن:پاکستان کے قبائلی علاقوں میں گزشتہ 3 سالوں کے دوران ڈروں حملوں میں 320 بے گناہ شہری جاں بحق ہو ئے ہیں امریکی ادارے نیو امریکن فاﺅنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں قبائلی علاقوں پر ہو نے والے امریکی ڈرون حملوں میں اب تک 1000 لوگ جاں بحق ہو ئے ہیں جن میں 320 افراد بے گناہ شہری تھے رپورٹ کے مطابق 2006 ءسے اب تک 82 امریکی ڈرون حملوں میں 750 سے 1000 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں جن میں القاعدہ کے صرف 20 کمانڈر شامل ہیں ان ڈرون حملوں کا ٹارگٹ بیت اللہ محسود تھا اور امریکی صدر باراک اوبامہ کے آنے کے بعد اب تک 41 ڈرون حملے ہوئے جن میں سے 15 کا مقصد بیت اللہ محسود کو نشانہ بنانا تھا رپورٹ کے مطابق بیت اللہ محسود 5 اگست کو اپنی بیوی کے ہمراہ مارا گیا رپورٹ کی تیاری کے لئے ہلاکتوں کی تعداد میڈیا رپورٹ سے لی گئی ہیں۔I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........
Comment
-
Re: 22 OCT......News
Originally posted by Tanha Hassan View Postپاکستان کا افغان سرحد سیل کرنیکا مطالبہ
پاکستان نے امریکا سے افغان سرحد سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکا نے آپریشن راہ نجات کے آغاز کے بعد پاک افغان سرحد پر چیک پوسٹیں خالی کردیں۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل طارق مجید نے برطانوی آرمڈ فورسز کے سربراہ جیک اسٹیرپ سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان سے مفرور دہشت گردوں کو سرحد عبور کرنے سے روکنے کیلئے افغان سرحد کی ناکہ بندی کرنا ہوگی۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں معلومات کے تبادلے اور کوششوں کو مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔ جیک اسٹیرپ نے آپریشن کے بلوچستان میں اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب امریکا نے کہا ہے کہ وزیرستان آپریشن کے بعد امریکا نے افغان سرحد پر چیک پوسٹیں بند کردی ہیں۔" Obstacles are what you see when you take your eyes off your goals "
Comment
Comment