Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
18 OCT....News
Collapse
X
-
Re: 18 OCT....News
امریکا کاعراق میں مزید فوجی بھیجنے کامنصوبہ منسوخ
واشنگٹن : امریکا نے عراق میں مزید تین ہزارپانچ سو فوجی بھیجنے کامنصوبہ منسوخ کردیاہے ۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق فوجی دستے نہ بھیجنے کافیصلہ عراق کی بہتر ہوتی ہوئی صورت حال اور وہاں کی سیکورٹی فورسزکی جانب سے ملک کوکنٹرول کرنے کی استعداد میں مسلسل اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب صدربراک اوباما افغانستان میں فوج کے اضافے پرغور کررہے ہیں۔ اس بارے میں آئندہ ماہ اعلان متوقع ہے
I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........
Comment
-
Re: 18 OCT....News
پاکستان میں مزید دہشتگرد حملوں کا خطرہ
واشنگٹن : امریکی انٹیلی جنس تھنک ٹینک نے پاکستان میں مزید دہشت گرد حملوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک طالبان نے پاکستان میں حملوں کیلئے نئی حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے۔ امریکی انٹیلی جنس تھنک ٹینک سٹراٹ فور نے ایک رپورٹ میں پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کا حوالہ دیتے ہوئے عندیہ دیا کہ عسکریت پسندوں نے پاکستان میں حملوں کیلئے ایک بار پھر طاقت حاصل کر لی اور وہ نئی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے پاکستان میں مزید حملے کرسکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حالیہ دہشت گرد حملوں نے یہ بات ثابت کر دی کہ طالبان کو پاکستان کے متعدد حصوں میں اپنی کارروائیوں کیلئے وسائل دستیاب ہیں اس لئے ان کی طرف سے مزید حملوں کا خطرہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان حملوں سے مستقبل میں حکومت پاکستان، پاک فوج اور عوام کے طالبان کے خلاف کارروائی کے عزم میں مضبوطی آئے گی۔I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........
Comment
Comment