پاکستان میں خود کش حملوں کی خوں چکاں کہانی، اعداد و شمار کی زبانی
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
15 OCT........News
Collapse
X
-
Re: 15 OCT........News
اسرائیل نے حزب اللہ کارکن کے گھر دھماکے کی فوٹیج جاری کردی
اسرائیلی فوج نے اپنے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے کی بنائی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ایک کارکن کے گھر میں دھماکے کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں شیعہ ملیشیا کے کارکنوں کو دھماکے کے بعد کسی اور جگہ راکٹ منتقل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.
ویڈیومیں منگل کے روزدھماکے کے بعد حزب اللہ کے کارکنوں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کررکھا ہے اور وہ درجنوں راکٹوں کو تھوڑی دور کھڑے دوٹرکوں میں رکھ رہے ہیں.
اس ویڈیو کے مواد اور جائے وقوعہ کی لبنانی حکام نے فوری طور پرتصدیق نہیں کی.البتہ لبنانی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جنوبی شہر طائر کے قریب واقع گاٶں طائر فلسئے میں ایک گولہ پھٹنے سے دھماکا ہوا تھا اور اس سے ایک شخص زخمی ہوا ہے.
لبنانی فوج نے اپنے بیان میں واقعہ کی مزید تفصیل نہیں بتائی.حزب اللہ نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جس مکان میں دھماکا ہوا تھا،وہ اس کے ایک کارکن کا ملکیتی ہے.
اس بم دھماکے کے بعد اسرائیلی صدرشمعون پیریزکو یہ کہنے کا موقع مل گیا تھا کہ حزب اللہ کے ہتھیاروں کی وجہ سے لبنان''بارود کے ڈھیر'' میں تبدیل ہورہا ہے اور یہ اسلحہ امن کی راہ میں رکاوٹ بن گیا ہے.
لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ جس مکان میں دھماکا ہوا تھا،وہ ممکنہ طور پر اسلحہ کے ذخیرہ کے لئے استعمال کیا جارہا تھا،جو اقوام متحدہ کی اس قرارداد کی خلاف ورزی ہے جس کے نتیجے میں 2006ء میں حزب اللہ اوراسرائیل کے درمیان جنگ کا خاتمہ ہواتھا.
اقوام متحدہ کی قرارداد میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے اور اس کو اسلحہ کی فراہمی پر بین الاقوامی پابندیاں عاید کرنے پر زوردیا گیا ہے.اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ نے جنگ کے بعد اپنے اسلحہ کے ذخیرہ میں تین گنا اضافہ کرلیا ہے اور اب اس کے پاس ہزاروں راکٹ موجود ہیںI aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........
Comment
-
Re: 15 OCT........News
وزیرستان آپریشن کا فیصلہ امریکا میں ہوا ،
الظواہری
دبئی : القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے نئے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ وزیرستان آپریشن ناکام ہوگا،پاکستان امریکا کے ہاتھوں استعمال ہورہا ہے۔ انٹرنیٹ پر جاری پیغام میں اسامہ بن لادن کے دست راست ایمن الظواہری کاکہنا تھاکہ نیٹو اور امریکی افواج کو شکست سے بچانے کیلئے پاکستان کی سیکورٹی فورسز کو استعمال کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں آپریشن کرنے کا فیصلہ امریکا میں ہوا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آپریشن کے دوران مجاہدین کی حمایت اور ان کی جان و مال کی حفاظت کریں۔I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........
Comment
-
Re: 15 OCT........News
وضاحتی بیان کے بعداوباما آج بل پر دستخط کردینگے
واشنگٹن : امریکی سینیٹر جان کیری نے کہا ہے کہ کانگریس سے وضاحتی بیان جاری ہونے کےبعد صدر براک اوباما آج کیری لوگر بل پر دستخط کردیں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکی حکومت نے وضاحتی بیان کو کیری لوگر بل کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بیان میں کہا جائے گا کہ کیری لوگر بل میں پاکستان پر کوئی شرط عائد نہیں کی جائے گی اور تمام شرائط امریکی انتظامیہ پر عائد کی جائیں گی ۔ اس وضاحتی بیان کے بعد صدر اوباما کیری لوگر بل پر دستخط کریں گے۔ اس سے پہلے سینیٹر جان کیری نے شاہ محمود قریشی سے مذاکرات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ بل کی متنازع شقوں کی زبان درست کرکے دنوں ملکوں کے درمیان باہمی احترام کے رشتوں کو تقویت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بعض حلقوں میں اس بل کی غلط تشریح کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سینیٹر جان کیری کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا جس میں کیری لوگر بل کے حوالے کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کا امکان ہے۔I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........
Comment
Comment