جناح کے بعد علامہ اقبال بی جے پی کے نشانہ پر
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
14 Oct......News
Collapse
X
-
Re: 14 Oct......News
اکبربگٹی کےقتل کا مقدمہ مشرف کیخلاف درج
نواب اکبر بگٹی کے قتل کا مقدمہ تھانہ سٹی ڈیرہ بگٹی میں سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف درج کرلیا گیا۔ اکبر بگٹی کے بیٹے جمیل اکبر بگٹی اپنے وکیل سہیل راجپوت کے ہمراہ ڈیرہ بگٹی کے تھانہ سٹی پہنچے اور نواب بگٹی کے قتل کی ایف آئی درج کرائی ۔ ایف آئی آر میں سابق صدر کے علاوہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق وزیر داخلہ آفتاب شیرپاوٴ، سابق وزیر اعلی بلوچستان جام محمد یوسف اور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ سابق گورنر بلوچستان اور موجودہ گورنر سرحد اویس غنی کا نام بھی مقدمہ میں شامل کرنے کی استدعا کی گئی ہے تاہم آئین کے تحت گورنر کیخلاف قانونی کارروائی نہیں ہوسکتی۔ نواب اکبر بگٹی چھبیس اگست دو ہزار چھ کو ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کے دوران جاں بحق ہوگئے تھے۔I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........
Comment
-
Re: 14 Oct......News
انٹرپول کیلئےویزہ مستثنیٰ خصوصی پاسپورٹ
سنگا پور : انٹرپول نے ایک سو اٹھاسی رکن ممالک کیلئے ویزہ کی پابندی سے مستثنیٰ خصوصی پاسپورٹ کا اجراء کردیا ہے۔ انٹرپول کے جنرل سیکریٹری رونالڈ کے نوبل نے سنگاپورمیں چارروزہ انٹرپول سالانہ کانفرنس کے دوسرے روز بتایا کہ انٹرپو ل کے امدای اور تحقیقاتی مشنز کے بروقت آغاز اور تکمیل کی راہ میں ویزہ پابندی بڑی رکاوٹ تھی۔اس رکاوٹ کے خاتمے کیلئے خصوصی ویزہ جاری کیا جارہا جس کے حامل انٹر پول اہلکار رکن ممالک میں داخلے کیلیے ویزہ پابندیوں سے مستثنیٰ ہو نگے۔ رونالڈ نوبل نے بتایاکہ پاکستان اور یوکرائن نے سب سے پہلے اس پاسپورٹ کو تسلیم کیا ہے۔
I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........
Comment
-
Re: 14 Oct......News
گرین پیس رضاکاروں کا پارلیمنٹ پرقبضہ برقرار
لندن میں ماحولیاتی ادارے گرین پیس کے رضاکاروں کا برطانوی پارلیمنٹ کی چھت پر قبضہ تاحال برقرار ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرین پیس رضاکار وں کا کہنا ہےکہ برطانوی حکومت نے ماحول کو آلودگی سےبچانے کیلئے اقدامات نہیں کئے ۔ ماحول کوآلودگی سے بچانےکے لئے گرین پیس کے پچپن رضاکاروں نے گزشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ کی چھت پر چڑھ کر احتجاج کیاتھا ۔ گرین پیس کی ویب سائٹ کے مطابق پچپن میں چوبیس افراد کو گزشتہ روز پولیس نےبرطانوی پارلیمنٹ کی چھت سے اتار دیا لیکن اکتیس افراد تا حال چھت پر موجود ہیں۔
I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........
Comment
-
Re: 14 Oct......News
امریکہ کیری لوگر بل کی تشریح پر رضا مند
واشنگٹن : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کیری لوگر بل میں پاکستان کی سلامتی کے حوالے سے خدشات دور کرے،سینیٹر جان کیری کا کہنا ہے کہ یہ بل پاکستانی عوام کے ساتھ امریکا کی تاریخ ساز کمٹمنٹ ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن میں سینیٹر جان کیری سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پاکستان کی سلامتی کے حوالے سے بل میں موجود خدشات کو دور کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ریاست ہے اور پاکستان کی پارلیمنٹ میں بل کے مقاصد پر سیرحاصل بحث ہوئی ہے۔ اس موقع پر سینیٹر جان کیری نے کہا کہ کیری لوگر بل سے پاکستان کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں اور پاکستان کو دی جانے والی امداد غیرمشروط ہے۔ جان کیری نے اس موقع پر وعدہ کیا کہ وہ شاہ محمود قریشی کو کانگریس کی مرتب کردہ ایسی رپورٹ فراہم کریں گے جس میں پاکستان کو دی جانے والی سات اعشاریہ پانچ ارب ڈالرز کی غیر فوجی امریکی امداد کے غیر مشروط ہونے کی مکمل وضاحت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بل میں پاکستان سے ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا ہے جو پاکستانی حکومت اور اپوزیشن کی اعلان شدہ پالیسی سے متصادم ہو۔ تاہم سینیٹر جان کیری کا اصرار تھا کہ پاکستان میں بعض قوتوں نے جان بوجھ کر بل کے حوالے سے امریکی مقاصد کی غلط تشریح کی ہے۔ جان کیری نے کہا کہ یہ بل پاکستانی عوام کے ساتھ امریکا کی تاریخ ساز کمٹمنٹ ہے۔ اس سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی رچرڈ ہالبروک سے ملاقات کی۔ ہالبروک نے کیری لوگر بل سے متعلق پاکستانی وزیر خارجہ سے بات چیت کو مفید قرار دیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ نے ہالبروک کو کیری لوگر بل پرپاکستانی قوم کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی نائب صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ۔جس میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگوہوئی۔اس موقع پر امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا مضبوط اتحادی ہے اورامریکا پاکستانی فوج کی ہر ممکن مدد کرنا چاہتا ہے۔انھوں نے کہا کہ افغان پالیسی اور نئی حکمت عملی کے حوالے سے پاکستان سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ افغانستان میں کیے جانے والے اقدامات کے منفی اثرات اس پر نہ پڑیں۔I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........
Comment
Comment