Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

10 Oct.......News

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • 10 Oct.......News

    دو خلائی راکٹ چاند کی سطح سے ٹکرا گئے





    I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

  • #2
    Re: 10 Oct.......News

    حملہ ہواتواسرائیل کونشانہ بنایا جا ئیگا، ایران




    تہران : ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس پر حملہ کیا گیا تو سب سے پہلے نشانہ اسرائیل کو بنایا جائے گا۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کے ترجمان مجتبیٰ ضولنور نے کہا ہے کہ اگرامریکا ،اسرائیل یا کسی بھی ملک نے اس پر حملہ کیا تو ایران سب سے پہلے اسرائیل پر میزائل داغے گا۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ضولنور کاکہنا تھا کہ ایٹمی طاقت کے حصول سے متعلق اگرکسی نے بھی
    حملہ کیا تو ایران، اسرائیل کے اہم مرکز کو نشانہ بنائے گا۔
    I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

    Comment


    • #3
      Re: 10 Oct.......News

      نوبل انعام جیتنے پرزرداری کی اوباما کومبارکباد




      صدر آصف زرداری نے امریکی صدر بارک اوباما کو امن کا نوبل انعام جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں صدر مملکت نے توقع ظاہر کی کہ امریکی صدر اوباما دنیا میں پائیدار امن کے حصول اور فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ صدر اوباما کو عالمی سفارتکاری اور دنیا کے عوام کے درمیان تعاون کو مستحکم بنانے کی غیر معمولی کوششوں پر جمعہ کو موجودہ سال کا نوبل پیس پرائز عطا کیا گیا۔ نارویجن نوبل کمیٹی کے اعلان کے مطابق بارک اوباما نے بحیثیت صدر بین الاقوامی سیاست میں نئی فضاء قائم کی ہے جس کے باعث کثیر الجہتی سفارتکاری کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔
      I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

      Comment


      • #4
        Re: 10 Oct.......News

        Thank you for sharing news with us, keep sharing and keep us updated with the latest news and updates :)
        sigpic

        Comment


        • #5
          Re: 10 Oct.......News

          ایڈمنٹن، جنس تبدیلی پرٹیچرنوکری سےفارغ




          I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

          Comment


          • #6
            Re: 10 Oct.......News

            لال بیگ کےدل سےملتا جلتا مصنوعی دل



            ممبئی : دل کی بڑھتی ہوئی بیماریوں اور ان کے مشکل طریقہِ علاج نے جہاں دل کے مریضوں کو پریشان کر رکھا ہے وہیں ڈاکٹر بھی دل کے امراض کے بارے میں نئی تحقیقات اورعلاج کے نت نئے طریقے دریافت کرنے میں مشغول ہیں۔بھارتی انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں بائیو میڈیکل انجینئرنگ کے ڈاکٹر سجوئے گوہا نے اس مصنوعی دل کو تیار کرنے میں لال بیگ کے دل کے نظام کا کافی گہرائی میں جاکر مطالعہ کیا ہے۔لال بیگ کے دل میں 13حصے ہوتے ہیں جن کے تحت دل میں مرحلہ وار دباؤ بنتا ہے جس کے ذریعے خون جسم میں گردش کرتا ہے۔ ڈاکٹر سجوئے نے اس مصنوعی دل میں پانچ حصے بنائے ہیں جو لال بیگ کی طرز پر مرحلہ واردباؤ بناکر خون کی گردش کو صحیح طریقے سے ممکن بناسکیں گے۔اس مصنوعی دل کو ٹائٹینیم اور پلاسٹک سے بنایا گیا ہے اوریہ بیٹریز کے ذریعے چلتا ہے جنہیں بار بار چارج کیا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر سجوئے ابھی اس مصنوعی دل کا بکریوں پر ابتدائی تجربہ کر رہے ہیں جس کی کامیابی کے بعد یہ اگلے اٹھارہ مہینوں میں انسانوں کے لے بھی دستیاب ہوگا۔اس مصنوعی دل کی قیمت صرف ڈیڑھ ہزار(1,500) پاؤنڈ ہوگی کیونکہ یہ تحقیق حکومتی تعاون کے تحت کی گئی ہے
            جس کی وجہ سے اس پر بہت کم لاگت آئی ہے۔

            I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

            Comment


            • #7
              Re: 10 Oct.......News

              اوباما کیلئےنوبل انعام، دنیا کا ملا جلا ردعمل



              واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما کو امن کا نوبل انعام ملنے پر دنیا بھر میں ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے،عالمی رہنماوٴں نے امید ظاہر کی ہے کہ اوباما دنیا میں امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے براک اوباما کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ دنیا امن کیلئے اوباما کی کوششوں کی حمایت کرے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ برنارڈ کوشنر نے اوباما کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ا نہیں اپنے اقدامات سے فیصلے کو درست ثابت کرنا چاہئے۔ اسرائیل اور برطانیہ نے بھی براک اوباما کو مبارکباد دی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوباما نے امن کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوبل انعام دینے کا فیصلہ وقت سے پہلے اور جلد بازی میں کیا گیا۔ انعام دینے کا بہترین وقت وہ ہوتا جب عراق اور افغانستان سے غیرملکی فوجیں نکل جاتیں اور امریکا فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرتا۔ کیوبا کا کہنا ہے کہ اوباما کو صرف وعدوں کی بنیاد پر انعام سے نوازا گیا۔ دنیا کو درپیش مسائل وعدوں سے نہیں سنجیدہ عملی اقدامات سے حل ہوں گے۔ حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ جب تک امریکا کی پالیساں تبدیل نہ ہوں،یہ انعام فلسطینیوں کو آگے یا پیچھے نہیں لے جاسکتا۔ روس، ایران،پاکستان،عراق،فلسطین اور لبنان میں عوام نے فیصلے پر تنقید جبکہ اسرائیل، برطانیہ،جرمنی، فرانس، بھارت اوردیگر ممالک میں فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
              I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

              Comment


              • #8
                Re: 10 Oct.......News

                پشاور دھماکا : 49 افراد جاں بحق، سو سے زائد زخمی




                پشاور میں خیبر بازار کی کراچی مارکیٹ میں بس کے قریب دھماکے سے انچاس افراد جاں بحق اور سوسے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ دھماکے سے دس سے زائد دکانیں مکمل طور پر تباہ جبکہ پچاس سے زائد شدید متاثر ہوئیں۔ دھماکے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ قریبی اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔ حادثے میں زخمی لوگوں کو خون کا عطیہ دینے کے لئے لوگ اسپتال پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ پشاور کے ڈی سی او انیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے کے شواہداوروجوہات جاننے کی کوششیں جاری ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ٹریفک کی آمدورفت کو معطل کردیا ہے۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں سمیت ایک فرلانگ دور سرحد اسمبلی ہال بھی لرز اٹھا جہاں اجلاس جاری تھا جس کے بعد اجلاس پیر کی صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔



                بم دھماکا، کب اور کہاں ہوا



                پشاور دھماکا دن 12 بجکر 23 منٹ پر ہوا ۔ اس وقت بازارمیں لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے معمولات میں مصروف تھی ۔ٹریفک کا بھی رش تھا۔ دھماکا خیبر با زار کے چوک میں ہوا جہاں ایک طرف سوئی کارنوا سکوائر واقع ہے۔ اس جگہ پر پائپ اور سینٹری کی بیشمار دکانیں ہیں جبکہ جہاں آس پاس اسٹیشنری ،میڈیسن اور دیگر سامان کے بڑے اسٹور بھی واقع ہیں ۔ سوئی کارنوا سکوائر کی بلڈنگ میں وکلاء کے دفاتر بھی ہیں۔ سوئی کارنوسکوائر کی پشت پر بڑا تجارتی مرکز ہے جہاں میڈیسن کی ایک مارکیٹ بھی واقع ہے جسے کراچی مارکیٹ کہا جاتا ہے ۔ جائے وقوعہ کے آس پاس پلازہ اور بلند عمارتیں بھی واقع ہیں ۔ انڈونیشیا کے سابق صدر سوئی کارنو کی یاد میں یہاں سوئی کار نو اسکوائر قائم کیاگیا تھا جو آج دھماکے میں بری طرح متاثر ہو ا ہے جہاں دھماکہ ہوا ہے یہاں سے کچھ فاصلے پر پشاور ہائی کورٹ ، سرحد اسمبلی کی عمارتیں و نشتر ہال واقع ہے جس کے ساتھ ہی سیشن عدالتیں ہیں ۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور ایمبولیس اور میڈیا ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ۔ جائے وقوع کے بالکل قریب لیڈی ریڈنگ اسپتال ہے جہاں زخمیوں کو فوری طورپر منتقل کیاگیا ۔پشاور میں واقع تمام اسپتالوں میں فوری طورپر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین اور سی سی پی او پشاور لیاقت علی خان ، پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر امدادی کارروئیوں کی نگرانی کی ۔ جائے وقوع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو زخمیوں کو اسپتال پہنچانے اور دیگر امدادی کارروائیوں میں مصروف رہی

                I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

                Comment


                • #9
                  Re: 10 Oct.......News

                  Breaking News


                  I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

                  Comment


                  • #10
                    Re: 10 Oct.......News

                    Operation Complete

                    :sword::sword:





                    I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

                    Comment


                    • #11
                      Re: 10 Oct.......News

                      Thank you for keeping us uptodate!!!
                      sigpic

                      Comment


                      • #12
                        Re: 10 Oct.......News

                        Originally posted by thefire1 View Post
                        Thank you for keeping us uptodate!!!

                        :phool::phool:
                        I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

                        Comment


                        • #13
                          Re: 10 Oct.......News

                          nice information...............
                          I love Mushraf

                          Comment


                          • #14
                            Re: 10 Oct.......News

                            Thankx
                            I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

                            Comment

                            Working...
                            X