اوباما افغانستان میں طالبان کا سیاسی کردار تسلیم کرنے پرآمادہ
واشنگٹن : امریکا کے صدر اوباما نے افغانستان میں طالبان کا سیاسی کردار تسلیم کرنے پرآمادگی ظاہر کردی،طالبان کے بجائے جنگ کا ترجیحی ہدف القاعدہ ہوگی۔اوباما انتظامیہ کے سینیئر حکام کے مطابق صدر اوباما نے افغان سیاست کے مستقبل میں طالبان کا کردارتسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔ افغانستان میں صرف القاعدہ سے مقابلے کے لئے ضرورت کے مطابق اضافی فوج تعینات کی جائے گی۔ اس سے قبل واشنگٹن میں صدر اوباما اور مشیروں کے درمیان افغان جنگ کی حکمت عملی پربحث میں القاعدہ کے خلاف کامیاب کارروائیوں کواہم قرار دیا گیا۔ سینیئر مشیران نے افغانستان میں طالبان کو امریکا کے لئے ثانوی درجے کا خطرہ قرار دیتے ہوئے پاکستان میں القاعدہ کے خلاف کارروائیوں کواولین ترجیح ٹھہرایا۔ القاعدہ کے صرف سو ارکان افغانستان میں ہیں،اس لیے افغانستان کے بجائے پاکستان میں کارروائیوں کا امکان قوی ہوگیا۔ افغان جنگ پرامریکا میں بحث جاری ہے،حتمی فیصلہ آنے میں چند ہفتے لگیں گے۔
Comment