Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

08 OCT........News

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • 08 OCT........News

    امریکی صدرپانچ روز میں بل پردستخط کرینگے




    واشنگٹن: امریکی صدربراک اوباماآئندہ پانچ روز میں کیری لوگر بل پر دستخط کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کیری لوگر بل پر امریکی صدر آئندہ پانچ روز میں دستخط کر دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے پاس بل پر دستخط کرنے کے لئے دس دن کا عرصہ ہوتا ہے لہذا ابھی کسی قسم کی تشویش کا اظہار نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری طرف صدر اوباما نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں پاکستان میں کیری لوگر بل پر پا ئے جانے والے اعتراضات کا علم ہے۔
    I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

  • #2
    Re: 08 OCT........News

    ہالینڈ کے سفارت کاروں سے دستی بم برآمد




    اسلام آباد:ہالینڈ کے دو سفارت کاروں سے دستی بم اور دو نائن ایم ایم کے پستول برآمد ہونے پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا بعد ازاں کچھ دیر حراست میں رکھ کر چھوڑ دیا گیا۔ اسلحہ سفارت کاروں کی گاڑی سے معمول کی تلاشی کے دوران برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق سفارت کار اسلحہ رکھنے کا قانونی اجازت نامہ بھی پیش نہیں کر سکے جس بنا پر انہیں تھوڑی دیر کے لیے حراست میں بھی رکھا گیا۔ بعدازاں وزارت داخلہ کے اعلی افسران کی مداخلت پر ان سفارت کاروں کو چھوڑ دیا گیا اور اُن کا اسلحہ بھی اُنہیں واپس کردیا گیا۔ ہالینڈ سفارت خانے کے ان اہلکاروں میں ٹام سمتھ اور ولیم وین شامل تھے اور یہ افراد ہالینڈ کے سفیر کی سیکورٹی پر تعینات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ افراد ایک پرائیویٹ گاڑی پر ڈپلومیٹک انکلیو جا رہے تھے کہ سیکرٹریٹ چوک کے قریب پولیس اہلکاروں نے مذکورہ سفارت کاروں کی گاڑی کی تلاشی لی اور وہاں سے دو نائن ایم ایم کے پستول، چار ہینڈ گرنیڈ اور چھ بُلٹ پروف جیکٹیں بھی برآمد کرلیں۔ اس واقعہ کے بعد ہالینڈ کے سفارت خانے کے فرسٹ سیکرٹری کے علاوہ اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کے متعلقہ حکام بھی پہنچ گئے اور اُنہوں نے ان غیر ملکی سفارت کاروں کی چھان بین کرکے اُنہیں اسلحہ سمیت جانے کی اجازت دے دی۔
    I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

    Comment


    • #3
      Re: 08 OCT........News

      کور کمانڈرز کانفرنس:کیری لوگر بل پر تشویش





      راولپنڈی: کور کمانڈرز کانفرنس میں کیری لوگر بل پر سخت تشویش کا اظہار ، پاکستان کی مسلح افواج نے کیری لوگر بل کو قومی سلامتی کے خلاف قرار دے دیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بائیس ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف نے قومی سلامتی اور ملک کو درپیش چیلنجز سے شرکا کو آگاہ کیا جبکہ کانفرنس میں کیری لوگر بل پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کیری لوگر بل پر حکومت کو رپورٹ بھجوا دی گئی ہے۔ کانفرنس میں کیری لوگر بل ،دہشت گردی کے خلاف جنگ ، شمالی علاقہ جات میں آپریشن راہ راست ، برطانیہ کے ساتھ مل کر نئے سیکورٹی ادارے کا قیام ، امریکا سے ملنے والی فوجی و اقتصادی امداد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس میں افواج پاکستان کی جانب سے وزارت دفاع کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیری لوگر بل کی بعض شقیں نہ صرف جوہری پروگرام بند کرنے کے مترادف ہیں بلکہ حکومتی اداروں میں براہ راست امریکی مداخلت ہماری خود مختاری کے منافی بھی ہے۔
      I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

      Comment


      • #4
        Re: 08 OCT........News

        سوائن فلو:دنیا بھرمیں 3 لاکھ مریضوں کی تصد یق




        واشنگٹن : عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سوائن فلو مریضوں کی تعداد گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 24 ہزار تک پہنچ گئی ہے اس طرح مجموعی طور پر سوائن فلو کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 43 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے جن میں سے 4100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اب تک 3 لاکھ 43 ہزار 298 مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ستمبر 2009ءمیں 24,373 مریضوں میں سے 191 مریض 20 ستمبر تک بیماری کے بعد ہلاک ہو گئے۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ سوائن فلو کا مرض وبائی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اس لئے دنیا بھر کے ممالک کی حکومتوں کو فوری طور پر حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہیے اور فوری طور پر لیبارٹری تجربے کی سہولت کے متعلق اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ اس موذی مرض پر بڑھتے ہوئے خطرات پر قابو پایا جا سکے۔
        I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

        Comment


        • #5
          Re: 08 OCT........News

          افغانستان:8 سال بعد بھی امریکا مقاصد کے حصول میں ناکام





          کابل : افغانستان پر امریکی جارحیت کے8 سال مکمل ہونے کے باوجود امریکی اور اتحادی افواج کو ابھی تک طالبان کی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ افغانستان پر7 اکتوبر 2001ءکے امریکی حملوں اور طالبان حکومت کے8 سال مکمل ہونے کے موقع پر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق آج کئی سال گزر جانے کے باوجود امریکہ اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا ہے۔ امریکہ کے سابق صدر بش کا دور ختم ہوا اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والے اوباما نے عہدے کا حلف اٹھایا لیکن نعرے سے قبل اور نہ اسکے بعد افغانستان کے حالات تبدیل ہوئے۔ کل بھی القاعدہ امریکہ کیلئے خطرہ تھی اور آج بھی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 2001ءسے اب تک239 امریکی فوجی افغانستان میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ مجموعی طور پر1145 اتحادی فوجی افغان جنگ کا اندھن بنے ہیں۔ امریکی بمباری کا نشانہ بننے والے افغانستان کے شہریوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ ان8 سالوں میں امریکہ نہ تو اسامہ بن لادن کو زندہ یا مردہ پکڑ سکا اور نہ ایمن الظواہری کے بارے میں امریکہ کچھ کر سکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان اگر طالبان کے دور میں کھنڈر تھا تو آج بھی کھنڈر ہے۔ 8 سال کسی بھی جنگ کو جیتنے میں قلیل عرصہ نہیں ہوتا اس عرصہ میں امریکہ نہ تو افغانستان میں زمینی جنگ جیت سکا ہے اور نہ ہی افغان عوام کے دلوں میں جگہ بنا سکا ہے۔
          I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

          Comment


          • #6
            Re: 08 OCT........News

            مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کئے جاسکتے ہیں۔رحمن ملک




            وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو سابق صدر مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کئے جاسکتے ہیں۔ سینیٹ کی پریس گیلری اور ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ انہوں نے مشرف دور میں جیل کاٹی، تب کوئی خوف نہیں تھا تو اب کیا ڈرنا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی غیر ملکی کو بغیر لائسنس اسلحہ لے کر گھومنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، نہ ہی ایسا کوئی واقعہ برداشت کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چین سے جدید سکیننگ سسٹم منگوایا جارہا ہے، جس سے دہشت گردی کے خلاف روک تھام میں مدد ملے گی۔
            I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

            Comment


            • #7
              Re: 08 OCT........News

              nice updated jee

              I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


              Comment


              • #8
                Re: 08 OCT........News

                Buth shukriya janab
                I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

                Comment

                Working...
                X