Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

06 OCT......News

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • 06 OCT......News

    فرزانہ برکت، ایک دلیر اور باہمت لڑکی




    I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

  • #2
    Re: 06 OCT......News

    صنف نازک آسمان کی بلندیوں پر




    کانچ کی چوڑیوں کی شوقین صنف نازک آج آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔ پاکستان کی 51 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔ محدود وسائل کے باوجود خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ ہر شعبے میں خود کو منوایا۔ چاہئے طب کا شعبہ ہو یا انجینئر نگ کا ، کسی بھی شعبے میں وہ مردوں سے پیچھے نہیں۔ جہاں دیگر شعبوں میں خواتین مردوں کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں وہیں پاک سرزمین کی حفاظت کیلئے فوج میں بھی خواتین کی بڑی تعداد اعلیٰ اور اہم عہدوں پر کام کررہی ہے۔ یوں تو پاکستان بننے کے بعد سے ہی خواتین آرمی میں بطور ڈاکٹر اور نرس خدمت انجام دیتی چلی آرہی ہیں لیکن اب میڈیکل کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی خواتین کو بطور آفیسر بھرتی کیا جا رہا ہے۔ سن 2006 میں 30 خواتین کو سگنلز، تعلقات عامہ، کمپیوٹر سیکشن، تعلیم اور قانون کے شعبوں میں بطور کیپٹن اور میجر تعینات کیا گیا۔

    ابتدا میں پاک فوج میں خواتین کی بھرتی کا عمل صرف طب کے شعبے تک محدود تھا۔ اس وقت پاک فوج میں تقریباً پانچ ہزار خواتین ڈاکٹر اور نرسوں کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں جس میں ساڑھے 3 ہزار نرسیں، اور ڈیڑھ ہزار کے قریب ڈاکٹرز ہیں۔ سن 2002 میں پاک فوج میں پہلی خاتون شاہدہ ملک کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ اس کے بعد 2006 میں شاہدہ کو میجر جنرل کے عہدے ،30 پر تعینات کیا گیا۔ اس وقت پاک آرمی کے مختلف شعبوں میں تقریباً 18 خواتین بریگیڈئرز کرنل اور بیالیس لیفٹیننٹ کرنل کے عہدوں پر کام کررہی ہیں۔ ویسے تو بری، بحری اور فضائیہ میں طب اور دیگر شعبوں میں خواتین کام کرتی ہی ہیں لیکن اگلی صفوں میں انہیں بھیجنے کا سہرا پاک فضائیہ کے سر ہے۔ مارچ2006میں پاک فضائیہ میں 4 خواتین کو بحیثیتلڑاکا پائلٹ بھرتی کیاگیا۔ صبا خان، نادیہ گل، مریم خلیل اور سائرہ بتول بتیس مرد کیڈٹس کے ساتھ ایک سو سولہواں جنرل ڈیوٹی پائلٹ کورس مکمل کرکے لڑاکا پائلٹ بنیں۔ اس سے پہلے 2002 میں بسما نسیم اور فاطمہ خلیل کو ایروناٹیکل انجینئر نگ کور میں بھرتی کیاگیا۔ جنرل ڈیوٹی پائلٹ کے ایک سو سترہویں کورس میں بھی چھ خواتین کیڈٹ شامل تھیں۔

    اس وقت پاک فضائیہ میں 5 فیصد خواتین ملازم ہیں جو نہ صرف جی ڈی پی اور انجینئر نگ بلکہ قانون، اکاونٹس، اے ٹی سی اور دیگر کئی اہم برانچوں میں خدمت انجام دے رہی ہیں جو فلائٹ لیفٹیننٹ سے لے کر ونگ کمانڈر کے عہدوں پر فائز ہیں۔ پاک بحریہ میں بھی خواتین کو میڈیکل کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھرتی کیا گیا۔ دو ہزار چار اور پانچ میں پہلی بار 22 خواتین کو میڈیکل ٹیکنیشن کے طور پر بھرتی کیا گیا۔اس وقت پاک بحریہ کے مختلف شعبوں میں تقریباً 70 آفیسرز اور 100 کے قریب خواتین سیلرز موجود ہیں۔ اب جبکہ مادر وطن کی سرحدوں پر دشمن کی جانب سے زیادہ جارحانہ رویئے کا سامنا ہے ایسے میں یہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گی۔
    I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

    Comment


    • #3
      Re: 06 OCT......News

      مزید 2 امریکی بینک دیوالیہ ہو گئے



      واشنگٹن : امریکا کے مزید دوبڑے بینک دیوالیہ ہو کر بند ہوگئے ہیں جس کے بعد دوہزار نو میں دیوالیہ ہونے والے امریکی بینکوں کی تعداد چورانوے ہو گئی ہے ۔ دوسری جانب دوسری جانب آئی ایم ایف نے امریکاکو خبردار کیا ہے کہ مالی سال دوہزار نو کے آخر تک امریکا کیلیے معاشی صورتحال بدترین ہو سکتی ہے۔ امریکی وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کے چھٹے بڑے بینک سمیت کنکٹی کٹ اور انڈیانا کے دوبینک ستائیس شاخوں کیساتھ دیوالیہ کے باعث بند کردئیے گئے ہیں۔ صرف دوہزار نو میں دیوالیہ ہونے والے امریکی بینکوں کی تعداد اب چورانوے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکا کو خبردار کیا ہے کہ مالی سال دوہزار نو کے آخر تک امریکی معیشت میں مزید پندرہ فیصدکمی کا خدشہ ہے۔اورامریکا کیلیےیہ معاشی صورتحال بدترین ثابت ہو سکتی ہے۔
      I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

      Comment


      • #4
        Re: 06 OCT......News

        القاعدہ کا طیاروں کوبم سےاڑانےکانیاطریقہ




        لندن : القاعدہ نے طیاروں کو بم سے اڑانے کا نیا طریقہ دریافت کرلیا۔ برطانوی انسداد دہشت گردی کے حکام کا کہنا ہے کہ القاعدہ ارکان جسم کے اندر بم چھپا کر طیارہ دھماکے سے اڑا سکتے ہیں۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ اور طالبان کی کارروایوں کو مانیٹر کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ رچرڈ بیرٹ نے انٹرویو میں اخبار کو بتایا کہ القاعدہ نے طیاروں کو خودکش بم دھماکوں سے اڑانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈا ہے۔ جس میں دہشت گرد پیٹ میں بم چھپا کر سیکورٹی سے آسانی سے گزر کر طیارے میں سوار ہوسکتا ہے۔ رچرڈ بیرٹ کا کہنا تھا کہ طیارے میں سوار ہونے کے بعد دہشت گرد خود یا باہر سے موبائل فون کے ذریعے بم دھماکہ کرسکتاہے۔ رچرڈ بیرٹ کا کہنا تھا کہ سعودی شہزادے نائف پراسی طریقے سے القاعدہ نے خودکش حملے میں قتل کرنے کی کوشش کی ،تاہم سیکورٹی سخت ہونے کی وجہ سے وہ کامیاب نہ ہوسکے۔
        I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

        Comment


        • #5
          Re: 06 OCT......News

          ایرانی جوہری تنصیبات پرحملے کا آپشن کھلا ہے اسرائیل




          لندن : اسرائیل نے کہا ہے کہ روس کو ایران پر حملہ نہ کرنے کی کوئی ضمانت نہیں دی گئی اور نہ ہی روس اسرائیل سے کوئی ضمانت لینے کا مجاز ہے۔ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا آپشن کھلا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسرئیلی نائب وزیر دفاع ڈینی آئلون نے روسی صدر دمتری میدویدوف کا یہ بیان مسترد کردیا ہے کہ اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے روس کر ایران پر حملہ نہ کرنے کی ضمانت دی ہے۔ آئلون کا کہنا تھاکہ ایسی کوئی ضمانت نہیں دی گئی اور روس اس امرکا مجاز نہیں کہ اسرائیلی ایماء پر کوئی بیان دے۔ آئلون نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبا ت پر حملے سمیت اسرائیل کیلیے تمام آپشن کھلے ہیں۔
          I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

          Comment


          • #6
            Re: 06 OCT......News

            I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

            Comment


            • #7
              Re: 06 OCT......News

              thanks... dilchasp newz thi...
              u can't gain RESPECT by choice nor by requesting it... it is earned through your words & actions."

              :pr:

              Comment

              Working...
              X