نیویارک: نیویارک میں دنیا کا پہلا گول گھومنے والا جھولا تیار کیا گیا جس میں پاور جیٹ لگایا گیا ہے۔ جیسے ہی جھولا چلنا شروع ہوتا ہے اس کی سیٹ کی پشت سے روایتی شعلہ نکلتا ہے جس کے باعث یہ جھولا تیزی سے گھومتے ہوئے یک دم ہی زمین سے کئی فٹ اونچا ہوجاتا ہے۔ مڈغاسکر انسٹیٹیوٹ کے دو طالبعلموں نے دو افراد کیلئے یہ انوکھا جھولا تیار کیا ہے جسے ایک مقامی فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا۔
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
05 oct.......NEWS
Collapse
X
-
Re: 05 oct.......NEWS
تیس منٹ میں کینسر کی تشخیص کرنے والا آلہ تیار
ٹورانٹو : یونیورسٹی آف ٹورانٹو کے ماہرین نے مائیکرو چپ ٹیکنالوجی سے ایک ایسی ڈیوائس بنائی ہے جس سے صرف تیس منٹ میں کینسر کی تشخیص ہو جائے گی۔ یہ ڈیوائس بلیک بیری کے سائز کی ہے اور یہ مختلف قسم کے کینسرز کی تشخیص کے حوالے سے طبی دنیا میں یہ ایک نیا انقلاب لے کر آئے گی۔ اس سے صرف پیشاب کے نمونہ سے ہی پرائیویٹ کینسر اور دوسرے مختلف کینسرز کی تشخیص ممکن ہو سکے گی اور مریضوں کو تکلیف دہ بائیوپسی کے عمل سے چھٹکارا مل جائے گا۔ ان ٹیسٹوں میں غیر ضروری تاخیر بھی نہیں ہو گی اور محض تیس منٹ کے اندر اندر ان کا نتیجہ مل سکے گا یہ بات جریدہ نییجر نینو ٹیکنالوجی میں چھپنے والی ایک تازہ ترین تحقیق کے حوالے سے بتائی گئی ہے۔ تحقیقی ٹیم کے سربراہ پروفیسر شین کیلی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم صرف بائیو مالیکیولز کے ذریعے یہ سارا تشخیصی عمل مکمل کرتے ہیں۔ یہ ایک انقلابی قدم ہے اس سے کئی مریضوں کی جان بچانے کے حوالے سے کامیابیاں مل سکتی ہیں۔
I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........
-
Re: 05 oct.......NEWS
نواز اور شاہ عبداللہ ملاقات کی تفصیلات منظرعام پر
کراچی: مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کے الیکشن لڑنے میں سیکیورٹی سے زیادہ سعودی عرب کی ضمانت سے سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ کیا جانے والا دس سالہ معاہدہ آڑے آگیا ہے۔ خبر رساں ادارے آن لائن کی جاری کردہ خبرمیں کہا گیا ہے کہ سعودی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے رمضان المبارک میں سعودی شاہ عبداللہ سے ملاقات کی تو انھیں یہ باور کرایا گیا کہ اگروہ اپنی دوستی اور بھائی چارے کو سعودی حکومت کے ساتھ برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو مشرف کے ساتھ کیئے گئے معاہدے کا احترام کریں ۔ سعودی شاہ کی جانب سے یہ پیغام بھی دیا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے انھیں اور ان کے خاندان کو سعودی فرمانروا کی درخواست پر ہی وطن واپسی کی اجازت دی تھی۔ معاہدے کے مطابق شہباز شریف اور نواز شریف دس سال تک انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے تھے۔ اس کے باوجود شہبا ز شریف نے انتخاب میں حصہ لیا ۔ حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ نواز شریف کی الیکشن نہ لڑنے کی اصل وجہ سے صدر زرداری اور وزیر اعظم گیلانی کو بھی آگاہ کیا جاچکا ہے۔I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........
Comment
-
Re: 05 oct.......NEWS
پاکستان کی شکست پرقوم مایوس
چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے جس پرپاکستانی عوام کافی مایوس نظر آئے ۔ پاکستان میں کرکٹ کے شائقینوں نے کئی جگہوں پر چھوٹی اوربڑی سکرینیں لگا کر میچ دیکھنے کا اہتمام کیا تھا اور شائقین کی جانب سے کافی جوش و جذبہ دیکھائی دیا۔ شائقین کرکٹ ایک ایک بال پر پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرتے نظر آئے لیکن جیسے جیسے پاکستانی ٹیم کی شکست قریب آتی گئی توشائقین بھی مایوس ہو گئے ،پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل سے باہرہونے پر شائقین نے ٹیم کے کھیل کی تعریف کی تاہم انہوں نے کچھ کوتاہیوں کو بھی اجاگر کیا جس میں فیلڈنگ کے ناقص ہونے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........
Comment
Comment