سعودیہ سے رہا ہونیوالے پاکستان پہنچ گئے
سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کیس سے رہائی پانے والے پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے۔ اپنی رہائی پر انہوں نے حکومت پاکستان، سعودی حکومت اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔چکلالہ ایئر بیس پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے سب سے پہلے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔ جس نے انہیں بحفاظت واپس اپنی سرزمین پر پہنچایا۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ اپنی رہائی کی کوششوں پر صدر پاکستان، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وزیر داخلہ، وزارت خارجہ اور سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ جن کی کوششوں سے ان کی بے گناہی ثابت ہوئی اور آج وہ اپنے وطن میں موجود ہیں۔ سعودی عرب سے واپس پہنچنے والے پاکستانیوں نے اپنی رہائی میں میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی کوششیں بھی ان کی رہائی میں معاون ثابت ہوئیں۔ وہ عمرے کے لئے سعودی عرب گئے تھے اللہ تعالی نے ان کے مقصد کی تکمیل میں ان کی مدد کی اور وہ اللہ کے گھر میں سرخرو ہوئے۔
Comment