یونان:مصنوعی دل نے نئی زندگی دیدی


ایتھنز: یونان میں قریب المرگ شخص کو مصنوعی دل اور اسٹیم سیل لگا کر نئی زندگی کی نوید دے دی گئی۔ یونانی شہری مانولوپولوس جو طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ یونان کی ایفا یونیورسٹی اسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے مانولوپولوس کے دل میں آپریشن کے بعد پمپ لگادیا۔ دل کو بعد از آپریشن تقویت دینے کے لئے مریض کے دل میں چھ ملین اسٹیم سیل داخل کردئے گئے ہیں۔ میڈیکل ٹیم کے سربراہ کامیاب آپریشن پر خوش اور مانولوپولوس کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ ڈاکٹرز نے امید ظاہر کی ہے کہ اس طریقہ علاج سے دنیا بھر میں دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا جاسکے گا۔
Comment