Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

28

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • 28

    بلیک واٹر کی اسلام آباد میں دیدہ دلیریاں


    ***********بشکریہ روزنامہ جنگ ************
    Last edited by Tanha Hassan; 28 September 2009, 07:16.
    I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

  • #2
    Re:28sep....News

    اسکردومیں زمین سرکنا شروع ہوگئی


    اسکردو : اسکردو کے سب ڈویژن روندو کے گاوٴں داسو کے بعد خومرہ باغیچہ میں بھی زمین سرکنا شروع ہوگئی ہے۔خومرہ باغیچہ نامی گاوٴں میں زمین سرکنے سے سیکڑوں ایکڑ کینال پر کھڑی فصلیں اور بارہ سو فٹ واٹر چینل متاثر ہورہا ہے۔ زمین سرکنے کے باعث متعدد درخت گرگئے ہیں۔ کھیتوں میں بڑے بڑے شگاف پڑگئے اور علاقے کے مکین خوف کا شکار ہیں۔
    I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

    Comment


    • #3
      Re: 28

      کیرولینا میں ہیلی کاپٹر گرکرتباہ، 3 ہلاک



      واشنگٹن : امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں میڈیکل ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ شہری ہوا بازی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر جنوبی کیرولینا کے ساحلی علاقہ میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر ایک پرائیویٹ فرم کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر جارج ٹاﺅن کاﺅنٹی سے 60 میل دور ساحلی علاقہ میں گر کر تباہ ہو گیا اور اس حادثہ میں پائلٹ سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔ محکمہ شہری ہوا بازی کے حکام نے حادثہ کی تحقیقات کا حکم دےدیا ہے۔
      I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

      Comment


      • #4
        Re: 28

        ڈیل اور ڈیل ، پھر ڈیل


        اگر امریکیوں نے پاکستان میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا تو سب کو جانا پڑے گا، ایوان صدربھی اس تبدیلی کی زد میں آئے گا اور نتیجہ درمیانی مدت کے الیکشن کی شکل میں ظاہر ہو گا یہ بات گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فوزیہ وہاب کے ایک بیان سے اخذ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کوئی مائنس ون فارمولا نہیں آئے گا اگر کوئی فارمولا آیا تو مائنس آل فارمولا ہو گا ۔

        مطلب اگر تبدیلی آئی تو سب کو جانا ہو گا۔ گزشتہ ہفتے صدر زرداری کے ایک بیان میں ان سے یہ بات منسوب کی گئی کہ پرویز مشرف نے ایک ڈیل کے تحت استعفیٰ دیا تھا مسلم لیگ ن کے 92 ارکان اسمبلی نے قومی اسمبلی میں ایک تحریک استحقاق کے ذریعے مطالبہ کیا کہ جس ڈیل کا تذکرہ صدر زرداری نے کہا ہے اس کی تفصیلات سامنے لائی جائیں قوم کو اس ڈیل کے حقائق سے آگاہ کرنے کے علاوہ فریقین کے نام منظر عام پر لائے جائیں اور ڈیل کی شرائط بھی سامنے لائی جائیں۔ مسلم لیگ ن نے واضح کیا کہ ہم سمجھتے تھے کہ صدر زرداری جمہوری طریقے سے صدر منتخب ہوئے ہیں مگر انہوں نے ڈیل کا اعتراف کر کے ہمیں سوچنے پر مجبور کر دیا اور ہم اس ڈیل کو بے نقاب کرینگے، پیپلز پارٹی نے ان ریمارکس کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ زرداری کو کسی ڈیل کا حصہ قراردینا 16 کروڑ عوام کی توہین ہے پیپلز پارٹی کبھی کسی ڈیل کا حصہ نہیں رہی ملکی معاملات میں غیر ملکیوں کی مداخلت کی روائیت مسلم لیگ ن نے ڈالی ہے صدر زرداری کیخلاف تحریک استحقاق کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا۔ ایوان صدر میں صدر زرداری کی جس بات چیت کی بنیاد پر ن لیگ نے تحریک استحقاق جمع کرائی اور جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ صدر زرداری نے مشرف سے کسی ڈیل کا حوالہ دیا اس سے زرداری حسب روائت منکر ہو گئے ہیں مگر سفارتی اور صحافتی ذرائع کا خیال ہے کہ کوئی نہ کوئی بات ان کے منہ سے ایسی ضرور نکلی ہے جس سے ڈیل کا تاثر پھیلا۔ تاہم جب قومی اسمبلی میں اس معاملہ پر بحث ہو گی تو صدر زرداری کے انکار کے باوجود پیپلز پارٹی کو وضاحت دینا پڑیگی۔

        کھلی حقیقت یہ ہے کہ پرویز مشرف کیخلاف عوامی تحریک کے نتیجے میں امریکہ کے دامن میں بھی بد نامی کی گرد ڈلی تھی جس کے باعث امریکی خود پرویز مشرف سے نجات حاصل کرنا چاہتے تھے امریکی خفیہ اداروں کے جس اجلاس میں پرویز مشرف کے جانشین پر غور ہوا ان سب نے آصف زرداری کے نام پر اتفاق کیا تھا ان کے خیال میں زرداری امریکہ کے وہ کام بھی کر جائیں گے جو مشرف نہ کر سکے ان کی تفصیل زرداری کو بتا دی گئی یا بتائی جانے والی ہے۔ صدر زرداری کے رواں دورہ امریکہ کے دوران امریکیوں کو یہ یقین ہو گیا ہے کہ زرداری ان سے ہر طرح سے تعاون کرتے رہیں گے اس یقین کے بعد ان کی مدت ملازمت میں توسیع یقینی ہو جائیگی تاہم صدر زرداری کی واپسی کے بعد معلوم ہو گا کہ پاکستان کے حالات جوں کے توں رہیں گے یا ان میں کوئی تبدیلی آئیگی۔

        13 ستمبر کو پرویز مشرف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 3 نومبر کے ان کے ایمرجنسی کے نفاذ کو وزیرا عظم، کابینہ، کور کمانڈروں، گورنروں اور آئی ایس آئی کی مکمل حمائت حاصل تھی اگر مجھے طلب کیا گیا تو ان سب ذمہ داروں کو بھی بلانا پڑیگا لیکن غالب امکان ہے کہ پرویز مشرف نے حسب روائت اپنے گناہوں کا بوجھ عسکری و سیاسی قیادت پر ڈالنے کی کوشش کی ہے جس کے بعد آئینی ماہرین نے رائے دی ہے کہ پرویز مشرف کیخلاف آئین شکنی کے ذریعے ایمرجنسی کے نفاذ کے مقدمہ کے بجائے لال مسجد آپریشن، اکبر بگٹی قتل کے مقدمات چلائے جائیں یہ مقدمات مشرف کو سزا دینے کیلئے کافی ہیں ایمرجنسی کے مقدمہ میں الجھنا ایک غیر ضروری اقدام ہے اس طرح سعودی فرماں روائی حمائت ہی حاصل کی جا سکتی ہے ورنہ مشرف دعویٰ کر چکے ہیں کہ شاہ عبداللہ اب بھی انہیں بھائی کہتے ہیں اور ان حالات میں کوئی انہیں ہاتھ نہیں لگا سکتا۔

        آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل نے ایک ٹی وی انٹر ویو میں کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں اپنے فوجی اڈے قائم کر رہا ہے۔ سکیورٹی سٹاف کے نام پر امریکہ ایسا سٹاف پاکستان لا رہا ہے جو سفارتی قواعد و ضوابط کے منافی ہے یہ سٹاف مقامی طور پر بھاری تنخواہیں دے کر بھرتی کیا جا رہا ہے ان میں زیادہ تر سابق فوجی افسر و اہلکار شامل ہیں ان میں سے کئی امریکی ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں اس فورس کو ڈیلٹا فورس کا نام دیا گیا ہے یہ دراصل کرائے کے قاتل ہیں۔ ایٹمی اثاثوں کے حفاظت کے تناظر ان افراد کی سرگرمیاں مشکوک ہیں جو ملک کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں یہ دراصل اوبامہ کی نئی پالیسی کا حصہ ہے جس کا اعلان مارچ میں متوقع ہے۔ حمید گل نے کہا کہ بلوچستان میں بھارت اپنا کھیل کھیل رہا ہے جس کے ذریع پاکستان کو امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا ہے امریکہ کا پاکستان کے حوالے سے طویل المیعاد منصوبہ یہ ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کیا جائے بلوچستان کو آزاد ملک بنانے کی کوشش تیز کی جائے، ایران، پاکستان اور کرد بلوچستان کو یکجا کر کے گریڈ بلوچستان کو معرض و جود میں لایا جائے اور ان علاقوں کو امریکہ اور بھارت کا طفیلی بنا دیا جائے، امریکہ بھارت اور اسرائیل کی مدد سے ہمارے نیوکلیئر اثاثوں پر سرجیکل آپریشن کریگا اس کیلئے گارڈز کے روپ میں افغانستان میں فورس اکٹھی کی جا رہی ہے بہت سے بھارتی بھی افغانستان منتقل ہو رہے ہیں مائیکل مولن نے صاف الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ اگر پاکستان میں القاعدہ کے اڈے ہیں تو ان پر لازماً حملہ کیا جائیگا، حمید گل نے کہا کہ ان حملوں کی تیاری مکمل کی جا چکی ہے پاکستان میں امریکی انٹیلی جنس کا وسیع نیٹ ورک بھی تشکیل پا رہا ہے-

        حمید گل نے کہا کہ سوات میں بھی بلیک واٹرز کی سرگرمیاں دیکھی گئی ہیں پشاور میں بلیک واٹرز کو جگہ دینے کیلئے مشرف کا امریکہ سے معاہدہ طے پاگیا تھا جب ایک ہوٹل میں ان کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی تو اس ہوٹل پر بمباری کر دی گئی۔ یہ کوئی اضافہ نہیں بلکہ وہ قیاس آرائیاں ہیں جن پر صحافتی اور سیاسی حلقوں زور شور جاری ہے یہ بات اب ڈھکی چھپی حقیقت نہیں ہے کہ پاکستان کا ہر حکمران غیر ملکیوں سے ڈیل کر کےاقتدار میں آیا یہی وجہ ہے کہ سیاستدان ووٹرز سے زیادہ غیر ملکی محسنوں کے مفادات کی نگرانی کرتے ہیں مشرف ڈیل کے تحت آئے، ڈیل کے تحت گئے، زرداری نے ڈیل کی اور ان کی واپسی کیلئے نواز شریف ڈیل کرتے پھر رہے ہیں، جانے نواز شریف کیخلاف کون ڈیل کرےگا؟
        I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

        Comment


        • #5
          Re: 28

          حیفہ وہبی، دور حاضر کی الزبتھ ٹیلر

          سولہ سال کی عمر میں عرب دنیا میں ہلچل مچا دینے والی لنبان کے ایک متوسط مسلم گھرانے کی لڑکی حیفہ وہبی کے بارے میں کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ اسرائیل کی مخالفت اور حسن نصر اللہ کی کھلی حمائت کے باوجود وہ آسکر ایوارڈ کی حقدار ٹھہرے گی ، جی وہاں! حیفہ وہبی جو بیک وقت اداکارہ، گلوکارہ، ماڈل اور عالمی پروگراموں میں میزبان کے فرائض بھی انجام دے چکی ہے۔ عرب دنیا کی الزبتھ ٹیلر ہے جسے زندہ لیجنڈ کہنا بھی کسی طور پر غلط نہ ہو گا۔ بہترین قسم کی مہنگی جیولری، جدید تراش خراش کے ملبوسات، شادیاں، طاقتیں، سیاسی اور مذہبی، تنازعات حیفہ وہبی کی زندگی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں وہ بہترین زندگی گزار رہی ہے دنیا کی ہر نعمت سے مالا مال ہے مگر اس کا دل زخمی ہے اس کی روح بے چین ہے، شائد اس کی وجہ لبنان پر اسرائیل جارحیت کے دوران اس کے اکلوتے 24 سالہ بھائی کی وفات ہے قسمت کی دیوی اس پر مہربان ہے شاید یہی وجہ تھی کہ ایک زبردست کار حادثہ جس میں اس کی کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی لیکن اسے محض معمولی خراشیں آئی تھیں۔

          حیفہ صرف پیسہ کھاتی نہیں بلکہ سماجی بہبود کے کاموں پربھی بے تحاشا خرچ کرتی ہے دنیا بھر میں حیفہ کے ان گنت محلات ہیں جن میں دنیا کی ہر آسائش دستیاب ہے دنیا بھر میں اسی کے ان گنت مداح ہیں۔ لبنان کے ایک دور افتادہ گاﺅں میں جنم لیتے والی حیفہ بطور گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہے۔ بہت چھوٹی عمر میں اس نے ماڈلنگ کے شعبے میں قدم رکھا صرف 16 سال کی عمر میں مس جنوبی لبنان کا تاج اس کے سر پر سجا اس نے مس لبنان کے مقابلہ میں بھی حصہ لیا اور سینکڑوں لڑکیوں کو چت کر کے مس لبنان بنی، مگر جب منتظمین کو معلوم ہوا کہ وہ شادی شدہ ہے تو اسے مس لبنان کے ٹائٹل سے محروم کر دیا گیا۔ 1996ءمیں یہ قاتل اداکارہ و گلوکارہ جارج وصوف کے ایک میوزک ویڈیو میں دکھائی دی، اس کی ایک جھلک کے دنیا کو اس کا دیوانہ بنا دیا سینکڑوں جرائد نے سرورق پر اس کی تصاویر شائع کر کے اسے راتوں رات سٹار بنا دیا۔ 2006ءمیں وہ پیپل میگزین کی فہرست میں، دنیا کی 50 منتخب ترین خواتین میں شامل تھی، حیفہ وہبی کا پہلا البم 2002ءمیں ریلیز ہوا اس سے قبل اس کا ایک گیت اسے بطور گلوکارہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچا چکا تھا 2005ءمیں رفیق دیری کی وفات کے بعد حیفہ کے آزادی کے موضوع پر ریلیز ہونے والے البم کے باعث اسے سیاسی تنازعات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے سب سے زیادہ مقبول گیتوں میں اسے سب سے زیادہ مقبولیت اس کے گیت میں حیفہ ہو کو ملی۔

          حیفہ دنیا بھر میں پرفارم کرتی ہے اٹلی کے فیشن ڈیزائنر کا میلہ ہو یا ٹاپ پاپ سٹارز کے کنسرٹس حیفہ کی شمولیت ان مواقع کی رنگینیوں میں اضافہ کا سبب ہوتی ہے اور محفل کو چار چاند لگانے کے مترادف ہے حیفہ نے مصر، لبنان، شام، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری بھی کر رکھی ہے وہ دنیا کے مہنگے ترین رئلٹی میوزک شوز کی میزبانی کر کے شوز کی کامیابی کی ضمانت قرار پا چکی ہے۔ حیفہ وہبی 4 بہنیں ہیں جبکہ اس کا اکلوتا بھائی 1982ءمیں اسرائیل حملے میں مارا گیا تھا اس کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام زینب زازا ہے 2005ءمیں حیفہ نے سعودی تاجر طارق الجفامی سے منگنی کی لیکن چند ہفتے بعد ہی یہ منگنی ٹوٹ گئی 2007ءاس کےلئے خاصا منحوس سال تھا ایک ویڈیو شوٹ کے دوران وہ خود ہی ڈرائیونگ کر رہی تھی کہ حادثہ ہو گیا گاڑی تباہ ہو گئی مگر وہ خوش قسمتی سے بچ گئی۔ 24 اپریل 2009ءکو حیفہ وہبی نے مصری تاجر احمد ابو چشمہ سے بیروت میں شادی کر لی امریکی ماڈل گرل کارمین الیکٹرا، گلوکارہ انارہ پٹیا، نوال انرونجسی بخویٰ کرم، راغب الاصیح، احلیم اور شہر میں جیسی فنکاروں نے شرکت کی۔ حیفہ وہبی اسرائیل کی جارحیت کیخلاف بھی سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہوئی ہے۔ اسرائیل جارحیت کیخلاف لبنان سے احتجاجاً سکونت ترک کرکے مصر میں رہائش اختیار کرلی اور حسن نصر اللہ کی کھل کر حمائت کرنے کا اعلان کر دیا وہبی کا موقف تھا کہ حزب اللہ صرف اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ اسرائیل لبنانی شہری آبادیوں پر حملے کر رہا ہے۔ 2005ء میں حیفہ وہبی کو گلوکاری کے شعبے میں نمایاں خدمات پر آسکر ایوارڈ بھی دیا گیا حیفہ کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو شوبز میں گلیمر کے حوالے سے منفرد مقام رکھتی ہیں وہ پرتعیش زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ ایک درد مند دل بھی رکھتی ہے نہ جانے کتنے سماجی ادارے یتیم خانے، بیوہ عورتیں اور بے سہارا افراد اس کے سرمائے سے استفادہ کر رہے ہیں۔
          I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

          Comment


          • #6
            Re: 28

            چاول دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی خوراک ہے۔ جوکہ دنیا کے تقریباﹰ ہر خطے میں کاشت کیا جاتا ہے۔ اس فصل کو لگنے والی بیماریوں میں سے ایک بلاسٹ فنگس کی وجہ سے ہر سال چاول کی فصل کی اتنی بڑی مقدار تلف ہوجاتی ہے، جو 60 لاکھ افراد کی خوراک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہوسکتی ہے۔ حال ہی میں سائنس میگزین میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جاپان کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ایگرو بائیولوجیکل سائنس کی ایک ٹیم نے ایک ایسی قسم کے چاول تیار کیے ہیں جو نا صرف بلاسٹ فنگس کے خلاف قوت مدافعت رکھتے ہیں بلکہ زیادہ پیداوار بھی دیتے ہیں۔ جاپانی سائنسدانوں نے ایک ایسا طریقہ دریافت کیا ہے جس کے تحت نہ صرف چاول میں لگنے والی بلاسٹ نامی فنگس یا پھپھوندی کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی قسم تیار کی جا سکے گی بلکہ یہ زیادہ پیداوار دینے والی اقسام میں بھی شمار ہوگی۔
            I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

            Comment

            Working...
            X