ریکارڈ بنانے کیلئے 17 افراد نےخود کوآگ لگالی
واشنگٹن :عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے امریکہ میں 17 افراد نے خود کو آگ لگالی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہایو میں 17 افراد نے ورلڈ ریکارڈ بنانے کی غرض سے خود کو آگ لگالی تمام افراد آگ کے شعلوں میں 50 سکینڈ تک لپٹے رہے بعدازاں انھیں شعلوں کی زد سے بچالیا گیا ۔ اس سے قبل سپین مین 12 افراد خود کو آگ لگانے کامظاہرہ کرچکے ہیں۔
Comment