میاں شہبازشریف وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال
Updated at 1250 PST اسلام آباد.......سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف نے کی نااہلی کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے اس کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا ہے جس کے بعد شہباز شریف دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے بحال ہوگئے ہیں۔ کیس کی سماعت جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں قائم بینچ نے کی۔فیصلے کے مطابق نااہلی کی درخواستوں کی سماعت اور فیصلہ آنے تک شہبازشریف وزیراعلیٰ کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ25فروری کو سپریم کورٹ میں جسٹس موسیٰ کے لغاری کی سربراہی میں قائم بینچ نے شریف برادران کی نااہلی کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے میاں شہبازشریف کی بحالی کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کے باہر زبردست نعرے لگائے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ اس سے قبل بینچ کی تبدیلی کیلئے درخواست مسترد کردی گئی تھی۔
Comment