جنگلات کی کمی، کھربوں کا نقصان
یورپی یونین کی طرف سے تیار کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ بینکِنگ بحران سے زیادہ عالمی معیشت کو جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق عالمی معیشت کو دو سے پانچ کھرب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ اس رقم میں وہ نقصانات بھی شامل ہیں جو جنگلات کی کٹائی کے نتیجے میں ہوتے ہیں کیونکہ جنگلات کا پانی کو صاف رکھنے اور کاربن ڈائی آکسائڈ کو جذب کرنے میں اہم کردار ہوتا ہے۔
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ رپورٹ پالیسی بنانے والوں کو قدرتی ماحول و وسائل کی حفاظت پر قائل کرنے کی ایک کوشش ہے۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے رپورٹ تیار کرنے والی ٹیم کے قائد پاون سکھدیو نے کہا کہ ماحول کے تحفظ نہ کرنے سے ہونے والا نقصان موجودہ مالی بحران سے کہیں زیادہ ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگلات میں کمی کے باعث اس سے ملحقہ فائدے :salam: بھی ختم ہوتے جا رہے ہیں۔