Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کوئٹہ می ں یکے بعد

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کوئٹہ می ں یکے بعد

    کوئٹہ می ں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 6افراد زخمی اور متعدد دکانیں تباہ ہو گئیں- کوئٹہ کے بارونق بازار لیاقت بازار کے نزدیک نتھا سنگ اسٹریٹ میں بم کا زور دار دھماکہ پانچ افراد زخمی دو کی حالت نازک ہے -ایک دھماکے کے تقریبا پانچ منٹ بعد تولارم روڈ پر داؤد شاپنگ سنٹر میں دھماکہ ہوا-دونوں دھماکوں کے نتیجے میں چھ افرادزخمی ہوگئے-تفصیلات کے مطابق اتوار کی دوپہر کو عید کی خریداری کی وجہ سے لیاقت بازار جو کوئٹہ شہر کا بارونق علاقہ ہے جہاں پر عید کے علاوہ بھی تمام شاپنگ سینٹر اسی روڈ پر واقع ہے کے قریب نتھا سنگ اسٹریٹ میں واقع ایک مارکیٹ کے بیسمنٹ میں بم کا زور دار دھماکہ ہوا جس سے پانچ افراد زخمی ہو گئے جن میں افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ایدھی ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے میں پانچ افراد کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ پہنچا دیا گیا ہے جہاں پر دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔
    دھماکے کے فورا بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ دکانیں چھوڑ کر بھاگ گئے علاقے میں خریداری کیلئے آنے والے لوگ جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے اپنی ماؤں سے بچھڑ گئے اور کئی مائیں اپنے بچوں کو روتی ہوئی ڈھونڈتی رہیں دھماکے کے تقریبا 20منٹ کے بعد سٹی پولیس کا عملہ اور بم ڈسپوزل کا عملہ موقع پر پہنچا نتھ سنگ اسٹریٹ پر واقع دکانداروں نے پولیس روئیے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر پولیس نے لوگوں پر لاٹھی چارج کیا جس سے لوگ زیادہ مشتعل ہو گئے لوگ ابھی پہلے بم دھماکے سے خوف زدہ تھے کہ اچانک اسی ایریا میں ایک زور دار بم دھماکے کی آزاد سنائی گئی تاہم فوری طور پر بم کے جگہ کا معلوم نہیں ہو سکا پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر نتھا سنگ اسٹریٹ کے اندر بیسمنٹ میں مزید معلومات کیلئے پولیس اور بم ڈسپوزل کا عملہ بھیج دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق دونوں دھماکوں میں دیسی ساخت کا بم استعمال کیا گیا ہے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے دھماکوں کے بعد کوئٹہ کے تمام مرکزی ہسپتالوں میں ایمر نسی نافذ کر دی گئی ہے واضح رہے کہ کوئٹہ میں لشکر اسلامی نامی تنظیم نے گزشتہ دنوں میں شاپنگ سنٹرز کے دکانداروں کو غیر اسلامی کاروبار بند کرنے کیلئے کہا گیا تھا اور کہا تھا کہ اگر کاروبار بند نہ کیا گیا تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی
Working...
X