Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Askariyat Pasandi?

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Originally posted by MorningGlory View Post

    Kisi aisi alqaida aur talibaan group ka wajood hi naheen hai jo Bush made story hai. .



    ۔اگر يہ مفروضہ درست مان ليا جاۓ تو حقائق کچھ اس طرح سے بنتے ہيں۔



    ستمبر 2001 کو امريکہ نے اپنے ہی شہر نيويارک پر حملے کيے اور اس کے نتيجے ميں اپنے 3 ہزار شہری ہلاک کروا ديے۔



    يہی نہيں بلکہ واشنگٹن ميں اپنے دفاعی اور عسکری مرکز پينٹاگان پر امريکی شہريوں سے بھرے ہوۓ جہاز سے حملہ کروا کے 300 سے زيادہ اہم دفاعی اور حکومتی اہلکار ہلاک کروا ديے۔ اس کے علاوہ ايک اور جہاز امريکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس پر حملے کے ليے روانہ کر ديا۔



    اس کے بعد القائدہ کے نام سے ايک تنطيم کا قيام عمل ميں لايا گيا جس ميں عرب ممالک سے ہزاروں کی تعداد ميں دہشت گرد بھرتی کيے گۓ اور انھيں افغانستان ميں آباد کيا گيا تاکہ 11 ستمبر 2001 کے واقعے کا ذمہ دار انھيں قرار دے کر افغانستان پر حملہ کيا جا سکے۔



    القائدہ کے وجود کا ثبوت دينے کے ليے امريکہ ان "تربيت يافتہ مسلم دہشت گردوں" سے مسلسل خودکش حملے کروا رہا ہے اور اس کے نتيجے ميں نہ صرف دنيا بھر ميں اپنی املاک کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ درجنوں کی تعداد ميں اپنے شہری بھی مروا رہا ہے تاکہ دنيا کو يہ يقين دلايا جا سکے کہ القائدہ نامی تنظيم کا واقعی کوئ وجود ہے۔



    امريکی سفارت خانے پر حملہ (1998)، اکتوبر 2002 ميں بالی کے مقام پر 200 افراد کی ہلاکت، 2005 ميں برطانيہ ميں ہونے والی دہشت گردی اور اسی طرح دنيا بھر کے مختلف ممالک ميں ہونے والے دہشت گردی کے بے شمار واقعات اور ان کے نتيجے ميں ہلاک ہونے والے ہزاروں افراد امريکہ کے کھاتے ميں ڈال دينے چاہيے کيونکہ امريکہ يہ تمام واقعات خود کروا رہا ہے تاکہ دنيا کو يہ يقين دلايا جا سکے کہ القائدہ نامی تنظيم کا وجود ہے۔



    اسامہ بن لادن کی جانب سے سينکڑوں کی تعداد ميں نشر کيے جانے والے پيغامات جس ميں اس نے نا صرف 11 ستمبر 2001 کے واقعے کی تمام ذمہ داری بارہا تسليم کی ہے بلکہ اپنے چاہنے والوں کو مستقبل ميں بھی ايسے ہی "کارنامے" جاری رکھنے کی تلقين کی ہے يقينآ امريکی سازش کا ہی حصہ ہے۔



    انٹرنيٹ پرالقائدہ سے وابستہ ہزاروں کی تعداد ميں ويب سائٹس جن بر چوبيس گھنٹے امريکہ سے نفرت اور امريکہ کے خلاف دہشت گردی کی ترغيب دی جاتی ہے، اس کا قصورواربھی امريکہ ہے۔



    دہشت گردی کی تربيت کے حوالے سے ہزاروں کی تعداد ميں فلميں جو القائدہ کے ٹھکانوں سے حاصل ہوئ ہيں، اس کا قصوروار بھی امريکہ ہے جو کہ ايک پوری نسل کو اپنے خلاف بھڑکا کر انہيں اپنے خلاف خودکشی کے ليے تيار کر رہا ہے تاکہ يہ "تاثر" برقرار رکھا جا سکے کہ القآئدہ کا وجود ايک حقيقت ہے۔



    يہ يقينآ انسانی تاريخ کی انوکھی ترين سازش ہے جس ميں سازش کرنے والا مسلسل اپنا ہی جانی اور مالی نقصان کرتا چلا جا رہا ہے۔ اور پھر اپنے ہی خلاف پروپيگنڈا کر کے ايسے خودکش حملہ واروں کی فوج تيار کر رہا ہے جو سينکڑوں معصوم لوگوں کی جان لينے ميں قخر محسوس کرتے ہيں۔






    Comment


    • #17
      Originally posted by MorningGlory View Post
      Yay kafiron ka kaam hai aur media pay control kafiron ka hai so wo apnay mutabiq hi khabrain aur again musalmanon ko marwa kar ilzam bhi musalmanon pay lugwa deti hai. Kis qadr ahmaq hain wo log jo media pay yaqeen rakhtain hain jub k media per poori dunia main kafron, munkareen, ya musrekeen ka qabza hai.

      .
      اگر کسی دوست کو طالبان کے ارادوں کے حوالے سے کوئ شک ہے تو ميری درخواست ہے کہ يہ ويڈيو ضرور ديکھیں۔ يہ انٹرويو تحريک طالبان پاکستان کے ترجمان مولوی عمر کا ہے جس ميں وہ نہ صرف واہ کينٹ کے حملے کی ذمہ داری قبول کر رہے ہيں بلکہ مستقبل ميں لاہور اور اسلام آباد کے حوالے سے اپنے ارادے بھی واضح کر رہے ہيں۔ يہ کسی غير معروف اخبار ميں طالبان سے منسوب کوئ بيان نہيں ہے اور نہ ہی يہ طالبان سے منسوب کسی غير معروف شخص کا بيان ہے بلکہ يہ تحريک طالبان پاکستان کے ترجمان کا انٹرويو ہے جو پاکستان کے ايک معروف ٹی وی نيٹ ورک کے ذريعے پاکستان کے عوام تک اپنا پيغام پہنچا رہے ہيں۔ اس بات ميں کوئ شک نہيں ہے کہ ان مجرموں نے پاکستان کے عوام کے خلاف اعلان جنگ کر ديا ہے۔








      Comment


      • #18
        Originally posted by MorningGlory View Post
        Kis qadr ahmaq hain wo log jo media pay yaqeen rakhtain hain jub k media per poori dunia main kafron, munkareen, ya musrekeen ka qabza hai.

        .


        پاکستانی عوام کے "مفاد" اور "سہولت" کے ليے تحريک پاکستان طلبان کے ترجمان مولوی عمر نے واہ کينٹ کے خود کش حملوں کی ذمہ داری محض ايک ٹی وی انٹرويو ميں قبول نہيں کی تھی بلکہ انھوں نے متعدد ٹی وی انٹرويوز ميں بہت سے نامور صحافيوں کو انٹرويوز ديے تھے جس ميں انھوں نے واہ کينٹ ميں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔



        اگر آپ سمجھتے ہيں کہ جس ويڈیو کا لنک ميں نے پہلے ديا تھا وہ جعلی ہو سکتی ہے تو ميں آپ کو ايک دوسرے ٹی وی نيٹ ورک کے ٹاک شو کا لنک دے رہا ہوں جس ميں ايک بار پھر مولوی عمر نے واہ کينٹ کے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوۓ مستقبل ميں ايسے مزيد حملوں کا عنديہ ديا ہے۔






        يہ نقطہ بھی اہم ہے کہ يہ انٹرويوز براہ راست نشر کيے گۓ تھے اور جن صحافيوں نے يہ انٹرويو کيے تھے وہ صحافتی دنيا ميں جانے پہچانے اور نامور تصور کيے جاتے ہيں۔



        ان ويڈیوز کے جعلی ہونے کے حوالے سے آپ کے تحفظات اگر صحيح تسليم کر ليے جائيں تو ايسا صرف اسی صورت ميں ممکن ہے اگر تمام صحافی، ٹی وی پروڈيوسر، تکنيکی ماہرين اور يہاں تک کہ ٹی وی مالکان بھی اس "سازش" ميں شامل ہوں۔ منطق کے اعتبار سے يہ مفروضہ قابل فہم نہيں۔ مولوی عمر کے الفاظ ان کے فلسفے کی ترجانی کر رہے ہيں اور وہ بہت سے لوگوں کی آنکھيں کھولنے کے ليے کافی ہيں۔







        Comment


        • #19
          Re: Askariyat Pasandi?

          FAwad bhai aap khud jhooti White House made video daikhain aur yaqeen karain mera Imaan itna kumzor naheen k kafiron ki baton pay yaqeen karoon.

          Thanks for your koshish.
          Subhan Allah

          Comment


          • #20
            Re: Askariyat Pasandi?

            hhaaaa ye dunya ka fasadi,ghunda mulk america
            Attached Files
            Last edited by AbgeenA; 6 October 2008, 08:59.

            Comment


            • #21
              Originally posted by MorningGlory View Post
              FAwad bhai aap khud jhooti White House made video daikhain aur yaqeen karain mera Imaan itna kumzor naheen k kafiron ki baton pay yaqeen karoon.

              Thanks for your koshish.


              "مغربی ميڈيا کا پروپيگينڈا" ايک ايسی اصطلاح ہے جس کا استعمال پاکستانی ميڈيا پر خاصہ مقبول ہے۔ اس سوچ کو تقويت اس حقيقت سے بھی ملتی ہے کہ امريکی ميڈيا عمومی طور پر دنيا بھر ميں مقبول ہے۔ دلچسپ بات يہ ہے کہ امريکی ميڈيا پر جس مواد سے ايک مخصوص نقطہ نظر کی حمايت ہوتی ہے اسے استعمال کرنے ميں پاکستانی ميڈيا کوئ قباحت محسوس نہيں کرتا۔ مثال کے طور پر کچھ عرصہ پہلے جيو ٹی وی پر 911 کے واقعات کو سازش قرار دينے والی ايک دستاويزی فلم "لوز چينج" اردو ترجمے کے ساتھ چلائ گئ۔ ليکن اس کے مقابلے ميں اگر کوئ ايسی دستاويزی فلم تيار کی جاۓ جس ميں "لوز چينجز" ميں اٹھاۓ جانے والے سوالات کا جواب سائنسی تحقيق کی روشنی ميں ديا جاۓ تو اسے "مغربی ميڈيا کاپروپيگينڈا" قرار ديا جاتا ہے۔



              جب آپ "ميڈيا پروپيگينڈا" اور امريکی اور يہودی لابی کے نقطہ نظر کی تشہير کی بات کرتے ہيں تو آپ تصوير کا دوسرا رخ يکسر نظرانداز کر ديتے ہین۔ کيا پاکستانی ميڈيا پر امريکی نقطہ نظر اور اميج غير جانب دار انداز ميں پيش کيا جاتا ہے ؟



              ميں آپ کو ايک چھوٹی سی مثال ديتا ہوں۔ 8 ستمبر کو لاہور ميں امريکی قونصليٹ کے پرنسپل آفيسر برائن ڈی ہنٹ نے پنجاب کے انسپکٹر جرنل آف پوليس شوکت جاويد کو پچاس ہزار ڈالرز کی امداد کا چيک ديا تا کہ راجن پور کے علاقے ميں سيلاب سے متاثرہ علاقوں ميں پوليس کی مدد کی جا سکے۔







              کسی بھی اخبار ميں اس بات کا کوئ ذکر نہيں تھا۔ اسی روز ايک شاہراہ پر چاليس پچاس نوجوانوں کی جانب سے امريکی پرچم نذر آتش کرنے کا "واقعہ" رونما ہوا جس کی تصاوير تمام اخبارات کے پہلے صفحے پر موجود تھيں۔















              يہ محض چند چھوٹی سی مثاليں ہيں ليکن يہ اس حقيقت کو سمجھنے کے ليے کافی ہيں کہ پاکستانی ميڈيا کن باتوں کو خبر کا درجہ دينا ضروری سمجھتا ہے۔



              آپ پاکستان کے ميڈيا، اخبارات ورسائل، کتابيں، ٹی وی پروگرامز، فلميں، اخباری کالم اور ٹی وی ٹاک شوز کا ايک سرسری جائزہ ليں اور خود فيصلہ کريں کہ کيا ان ميں کبھی امريکی نقطہ نظر بھی بيان کيا جاتا ہے؟ آج پاکستان کے درجنوں ٹی وی چينلز پر حالات حاضرہ کے بے شمار پروگراموں ميں ہر خبر کو مختلف زاويوں سے پيش کيا جاتا ہے۔ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے ممبر کی حيثيت سے مجھے يہ موقع ملتا ہے کہ ميں پاکستانی ميڈيا اور اخبارات کا تفصيلی مطالعہ کروں۔ بہت کم مواقعوں پر مجھے امريکہ نقطہ نظر يا کسی موضوع کے حوالے سے عوممی تاثر کے برعکس امريکہ حکومت کا سرکاری اور غير جانب دار موقف دکھائ ديتا ہے۔ ميں يہ نہيں کہتا کہ ميڈيا کو عوام کی راۓ پر اثرانداز ہونا چاہيے ليکن متضاد راۓ بھی سامنے آنی چاہيے تاکہ جذباتيت سے ہٹ کر ايک متوازن راۓ قائم کی جا سکے۔










              Comment


              • #22
                Re: Askariyat Pasandi?

                Allah se du'aa hai merii ke jab kabhii aapkaa USSE saamnaa ho, aap yeh sab mavaad apne saath le jaayeNge. phir, ho saktaa hai aap daleel apne hii Khilaaf pesh kar sakeN...Allah aisaa hii ho...aaameen :)

                Fall view from inside my car
                near my work place :)

                Comment


                • #23
                  Re: Askariyat Pasandi?

                  dollars le kar america k haq me dalail dene walon k leay khush khabri he...kal raat america ne pakistan par 9wan attack kia....serf 5 ya 9 log mare....zaher he marne wale musalman the so in ki kia ehmeyat.....haan ager koi america me janwar mar jata....kisi kute k haqooq ghasab ho jate tab to baat thi dukh dard ki....baki to sab kher he.....americans hamare quran ki be hurmati karen.....quran k pages wash rooms me baha den...tab bhi ham ko 'ROSHAN RUKH' dekhna chaey......awen hi bura bhala kehte hen ham america ko:fuming:

                  Comment

                  Working...
                  X