Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

After Election - Ab Kya Ho Ga???

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • After Election - Ab Kya Ho Ga???

    اب کیا ہو گا؟؟

    سب سے پہلے تو میں بات کرونگا اُن لوگوں پر جو یہ کہہ کر فساد پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ انتخابات اسٹیبلیشمنٹ نے کروائے ہیں۔ ان کی عقل کو 21 توپوں کی سلامی، اگر اسٹیبلیشمنٹ کو پی ٹی آئی کو جتانا ہوتا تو وہ ایسے واضح مارجن سے جتاتی کہ کم از کم پی ٹی آئی کے لیے حکومت بنانا آسان ہوتا، اس وقت حالات ایسے ہیں کہ انکے لیے حکومت بنانا بہت مشکل ہو رہا ہے۔

    اسکے علاوہ خود پی ٹی آئی کے بہت بڑےبڑے لوگ ہارے ہیں، پی پی پی کو کچھ نہ کر کے بھی پچھلے الیکشن کی نسبت 6 سیٹیں زیادہ ملی ہیں،لہذا میرے نزدیک ان لوگوں کی باتوں پر تھوک برابر سچائی نہیں!

    ملک بھر میں جو ری ایکشن ہو رہا ہے اسکے پیچھے بہت بڑی حقیقت چھپی ہوئی ہے، وہ حقیقت وہ کرپشن، فراڈ اور قتل و غارت ہے جو جمہوریت کے نام پر ان نام نہاد جمہوری پارٹیوں نے سقوطِ ڈھاکہ سے برپا کررکھا ہے۔

    نام صرف شریف خاندان کا نہیں آئے گا، زرداری خاندان بھی اس میں برابر کا شریک ہے، ملا فضل الرحمن بھی اس کرپشن اور بے راہ رروی میں شامل ہے۔ زرداری کے بچوں تک کے نام کرپشن میں آرہے ہیں، اسی طرح مولویوں کی اور خاص کر فضل الرحمن کے حامیوں کی ایک بہت بڑی تعداد اس میں ملوث ہے، کیا ہم نہیں جانتے کہ ان لوگوں نے حاجیوں کے ساتھ بھی فراڈ کیا ہے؟ کیا ہم نہیں جانتے کہ فضل الرحمن نے اپنے بھائی کے نام 14 یا 16 ہزار کنال کے اراضی کوڈیوں کے بھاؤ لکھوائی تھی؟

    کیا ہم نہیں جانتے کہ اسفند ولی یار ایک بدترین غدارِ وطن ہے؟

    ایسے میں حکومت کی بھاگ دوڑ اگر اک ایسے انسان کے ہاتھ میں آ جائے جو اداروں کو مضبوط کرنا چاھتا ہے، جو چاھتا ہے پولیس کا نظام درست کیا جائے، جو چاھتا ہے ہر بندہ اپنے حصے کا ٹیکس ادا کرے، جو چاھتا ہے سب کا احتساب ہواور بلا امتیاز ہو، جو چاھتا ہے کہ دولت چند ہاتھوں میں نہ رہے بلکہ پاکستانی عوام پر خرچ ہو، جو چاہتا ہے ہماری آنے والی نسلیں علم کی روشنی سے منور ہوں، اسکا وجود یہ کرپٹ نظام یا اس نظام کو چلانے والے کرپٹ لوگ برداشت کر سکتے ہیں؟
    کیا شہبازشریف چاھے گا کہ ماڈل ٹاؤن کے کیس کا حل نکلے؟ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اسکا حل صرف اسکی اور رانا ثنا کی پھانسی کی صورت میں ہوگا،وہ کرپشن کے ہزاروں چھوٹے بڑے کیس جو انکی گردنوں پر تلوار کی طرح لٹک رہے ہیں، وہ حل ہوں؟

    کہتے ہیں کہ فواد حسن فواد بلبلا کر رورہا ہے کہ مجھے وعدہ معاف گواہ بنا لو میں ایک ایک راز بتانے کو تیار ہوں، کیا یہ خوف نوازشریف کو جیل میں اور شہباز کو اسکے پرسکون گھر میں بے چین نہیں رکھے ہوئے؟

    کیا زرداری چاھتا ہے کہ اسےا ور اسکی فیملی کو بچوں کو احتساب کے سامنے پیش کیا جائے؟کیا زرداری چاھے گا کہ ایان علی کو احتساب عدالت میں کھڑا کیا جائے؟ ڈاکٹر عاصم، عزیربلوچ ۔۔۔ کوئی ایک ہو تو یہ لوگ اسے کب کا قتل کروا چکے ہوتے۔۔

    فضل الرحمن پچھلے 30 سالوں سے جو حرام کی مراعات لیکر جی رھا تھا، کیا وہ انکا احتساب چاھتا ہے؟ جب بھی اس منافق پر کیس ہوا اسے نے ملک گیر ہنگامے کروائے کہ اسلام خطرے میں ہے جمہوریت خطرے میں ہے۔۔۔

    اس وقت پاکستان میں 98 فیصد سیاستدان بے چینی اور اضطراب کی کیفیت میں ہیں، انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ اس سے بچنے کا اور کیا طریقہ ہے، لہذا انکا پہلا حملہ فوج اور اسٹیبلیشمنٹ ہے، وہ اس کو استعمال کر کے ملک گیر ہنگامے کروائیں گے، اسلام کو خوب بیدردی سے استعمال کیا جائے اور اپنا مفاد حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی، پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی ہو گی، ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بائیکاٹ کیے جائیں گے، دھرنے دئیے جائیں گے، سرکاری امارات اور اعمارات کو نقصان پہنچانے کی حتمی کوشش کی جائے گی، بجلی کی ترسیل میں نقصان پہنچایا جائے گا، گلوبٹوں سے ٹرانسفارمرز جلائے جائیں گے، جہاں تک ممکن ہوا اس ملک کو نقصان پہنچایا جائے گا اور عمران کی حکومت کو کمزور اور ناکام بنانے کی کوشش کی جائے گی، مولوی طرح طرح کی تصاویر، فلمیں اور واقعات کو بنیاد بنا کر اسلام خطرے میں ہے کہ نعرے لگوائیں گے اور امن تباہ کیا جائے گا۔ ملک کو ایک خانہ جنگی کی سی صورتحال میں لے آیا جائے گا۔سیاستدانوں اور مولویوں کا یہ طبقہ اپنی آخری حد تک جانے کو تیارہیں کیونکہ ان سب کی گردنوں پر احتساب کی تلوار لٹک رہے ہے، ابھی بہت بڑے بڑے نام اس کرپشن کی کہانی میں سامنے آئیں گے اور جو مزید ٹینشن پیدا کریگا۔مجھے یہاں تک یقین ہے کہ یہ کرپشن زدہ لوگ عمران کو قتل کروانے کی کوشش بھی کریں گے!!
    اگر میں عمران خان ہوتا تو میں اپنی ساری کی ساری توجہ اپنے 100 دن کے پلان پر مرکوز کر دیتا، ایسے کاموں کو ترجیح دیتا جن کا امپیکٹ براہِ راست عوام پر ہوتا تاکہ عوام جان پاتی کہ ہاں سچ میں تبدیلی ہوئی ہے۔ اسکے بعد پہلا سال ایسے منصوبوں کی طرف توجہ دیتا جو پاکستان کی بدترین معشیت کو بہتری کی جانب لی کر آ سکتے ، اور ایک ڈیڑھ سال بعد مڈٹرم الیکشن کروا دیتا، کیونکہ عمران کو کل پاوور چاھئیے ان کاموں کو کرنے کو جو اسکی سوچ ہے اسکے لیے اکثریت ضروری ہے جو کہ اسکے پاس نہیں۔

    کچھ بھی ہے عمران کو دنیا کی سب سے مشکل ترین اور دشوارترین اور کمزورترین حکومت ملی ہے، لیکن اگر کوئی انسان ایسے حوادث سے کھیلنا جانتا ہے تو وہ بلاشبہ عمران خان ہے!

    ایک بات پھر سے کہوں گا، عمران ہماری آخری امید ہے، اب نہیں تو کبھی نہیں!
    tumharey bas mein agar ho to bhool jao mujhey
    tumhein bhulaney mein shayid mujhey zamana lagey

  • #2
    abhi khailne to do anyhow nice sharing
    http://www.jobz.pk/federal-public-se...psc-vacancies/

    Comment

    Working...
    X