Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Script Likh Di Gaii Hai

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Script Likh Di Gaii Hai

    اسکرپٹ لکھ دی گئی ہے

    اسکرپٹ لکھ دی گئی ہے۔ اس وقت جو سیاسی ہلچل ہے وہ ساری آنے والے انتخابات پر مرکوز ہے، مگر ان انتخابات کے پس پردہ ایک بہت بری اسکرپٹ لکھ دی گئی ہے اور اس پر عمل درآمد نوازشریف اور مریم شریف کے پاکستان آکر اپنی جیل کی سزا پانے کی صورت میں ہے۔
    نوازشریف کے اگر اپنے ذاتی مفاد کے لیے ہوتا تو وہ اس بار پاکستان نہ آتا اور نہ ہی مریم کو بھیجتا۔ مگر اسکے پیچھے عالمی اسٹیبلشمنٹ کی وہ اسکرپٹ ہے جس پر نوازشریف اب کام کریگا۔
    اس کا پاکستان آنا دو باتوں کو تقویت دیا ہے:

    اول تو بچی کھچی نون لیگ کے انتخابات میں نئی روح پھونکنے کی ایک کوشش۔ یاد رکھیے کہ نون لیگ نے ہمیشہ ہمدردیوں پر ووٹ
    حاصل کیا ہے اور اسکا سب سے اہم موقع اب ہے جب خلائی مخلوق کا ڈھونگ اس کو مزید تقویت دے سکتی ہے۔

    دوم: اسکے پیچھے وہ اسکرپٹ ہے جو ایک بہت عرصے سے عالمی ادارے اور خاص کر امریکہ میں تیار کی جارہی ہے۔
    وہ یہ ہے کہ پاکستانی عوام کو پاکستانی فوج سے بدظن کیا جائے اورفوج کواسقدر اخلاقی طور پر مجروح کر دیا جائے۔ ساتھ ہی اندرونی خلفشاریوں کا ایک جال بچھا دیا جائے اور خانی جنگی کی سی صورت پیدا کر دی جائے۔ اور جب موقع مناسب ہو تو اس آگ کو چنگاری لگا دی جائے، چونکہ اس وقت تک عوام فوج سے بدظن ہو چکی ہو گی، لہذا دشمن کی ناپاک عزائم کام کرجائیں۔

    میں یہ بہت پہلے لکھ چکا ہوں کہ نوازشریف کے لیے پاکستان کو توڑنا اولین ترجیح ہو گی کیونکہ اسکے کے لیے پنجاب کی بادشاہت کافی ہے۔ اسکا عندیہ خود نوازشریف اور مریم نے اپنی کئی ایک تقاریر میں دیا ہے۔ اور مزیدبراآنکہ کل رات گئے جو ایمرجنسی پریس کانفرس نون لیگی رہنماؤں نے کی اور جس میں جو بیانات انہوں نے دیا وہ صاف طور پر اس بات کی غمازی کر رہے ہیں کہ نون لیگ کا اگلا پلان کیا ہے۔

    مریم نواز ضمانت پر رہا ہو جائے گی، اسکی رہائی اس جلتی ہوئی پر تیل ڈالنے کے لیے بہت خوفناک ضرب ثابت ہو گی۔ پاکستانی عوام کو جاگنے کی سخت ضرورت ہے ، ایسا نہ ہو کہ پاکستان ہی نہ رہے (خاکم البدہن)۔
    Last edited by Masood; 13 July 2018, 02:51.
    tumharey bas mein agar ho to bhool jao mujhey
    tumhein bhulaney mein shayid mujhey zamana lagey
Working...
X