اک عہد تمام ہوا.................
’عمران سیریز‘ کے خالق مظہر کلیم انتقال کر گئے!!! إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونo
نامور ادیب معروف ناول نگار اور عمران سیریز کے سینکڑوں ناول لکھنے والے مظہر کلیم انتقال کر گئے۔ان کی نماز جنازہ آج دوپہر ملتان کی ابدالی مسجد میں ادا کی جائے گی۔
مظہر کلیم طویل عرصےسے بیمار تھے ، ان کی عمر 75 برستھی۔ ان کا شمار پاکستان کے کامیاب قانون دانوں میں ہوتا تھا لیکن ان کی ایک وجہ شہرت معروف جاسوسی ناول عمران سیریز بھی تھی۔
وہ 22 جولائی 1942ء کوملتان میں پیدا ہوئے اور بہاء الدین زکریا یونیورسٹی سے اردو ادب میں ایم اے اور ایل ایل بی کیا۔اس کے بعد وہ ملتان بار کونسل کے نائب صدر بھی منتخب ہوئے اور ملتان کی ضلعی عدالتوں کی سربراہ بھی رہے۔
مظہر کلیم ریڈیو ملتان کے مشہور سرائیکی ٹاک شو ’جمہور دی آواز‘ کے اینکر پرسن بھی رہ چکے ہیں ۔
انہوں نے ابن صفی کے جاسوسی ناولوں کی ’عمران سیریز ‘ کو اپنے نئے کرداروں سے متعارف کروایا تھا
Comment