Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Aik Purani Baat Yaad Aaii

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Aik Purani Baat Yaad Aaii


    سننے میں آیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے یوٹیوب کی سروس پر پابندی لگا رکھی ہے کہ اس پر کفر اور توہینِ رسالت کی فلمیں ہیں ۔ کچھ روز پہلے پیغام کے فیس بک کے نیوز فلش میں ایک یوزر کی پوسٹ نگاہوں سے گزری جس میں ایک پول تھا کہ کیا پاکستان عوام اس پابندی کے حق میں ہے کہ نہیں۔ اکثریت نے اپنا مذہبی فریضہ انجام دیتے ہوئے اس کے حق میں آواز بلند کی۔یہ دیکھ کر دل خوش ہو گیا کہ ہمارے اندر اسلام کی اس قدر بیداری ہے کہ ہم اپنے دین کے خلاف کسی قسم کی نازیبا حرکت برداشت نہیں کر سکتے۔
    خوب! بہت خوب! – مگر!
    اسلامی قدروں سے لبریز پاکستانی حکومت اور عوام سے میرا ایک سوال ہے۔ کیا اس طرح ہم نےاپنی اسلامی حب کا حق ادا کر دیا ہے؟ کیا یہ جہاد ہے جس کے کرنے کا عہد ہم سے قرآن لیتا ہے؟ ہرگز نہیں!
    پاکستان میں سرکاری سطح پر آج تک کوئی ایک ایسا کام کیا گیا ہے جس میں یوٹیوب ہی کو استعمال کر کے اسلام کی اصل روشنی پھیلائی جائے؟ کیا ایسی کوئی ایک کاوش کی گئی ہے؟ کیا کوئی مجھے ایک بھی ایسی ویب سائٹ دکھا سکتا ہے جوسرکاری سطح پر بنائی گئی ہو اور جو نبی پاکﷺ کی حیاتِ مقدس کو دنیا میں اجاگرکرتی ہو؟
    ہمارے ہاں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کا ہمیشہ سے یہی ایک انداز رہا ہے کہ ہم اس شے ہی سے چھپتے پھرتے ہیں۔ ہمارے اندر فقط جذباتی نعرہ بازیوں کے ایسا کوئی تعمیری کام نہیں جو ہمیں شیخ احمددیدات کی طرح کافروں سے آنکھ سے آنکھ ملا کر بات کرنا سیکھائے۔ ہمارے ہاں لاکھوں نام نہاد علما ہیں، مگر کتنے ایسے ہیں جو احمد دیدات ہیں اور کافروں کو کافروں ہی کی مقدس کتابوں سے جھوٹا ثابت کرتے ہیں؟؟؟؟ اور یہ بھی اسی یوٹیوب پر موجود ہے کہ کس طرح شیخ دیدات کافروں کو بائیبل سے حوالے دیکر شرمندہ کررہا ہوتا ہے۔
    کسی کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے کے لیے علم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور علم مشقت سے حاصل کیا جاتا ہے نا کہ جھوٹی اور جعلی ڈگریوں سے۔
    ہمارے ملک میں ناکامیاں اس حد تک پروان چڑھ چکی ہیں کہ ہم علما ہی پیدا نہیں کرپائے جو یوٹیوب جیسی سروس کویا میڈیا کو استعمال کرنا جانیں، اس کے برعکس ہمارے مذہبی حلقوں نے ایک دوسرے کی توہین کرنے کے لیے اسے خوب استعمال کیا ہے۔ ہم کس سے آنکھ چرا رہے ہیں؟؟؟
    tumharey bas mein agar ho to bhool jao mujhey
    tumhein bhulaney mein shayid mujhey zamana lagey

  • #2
    سمجھ نہیں آتا کہ ہم کیوں نہیں خود کو ٹھیک کرتے
    کیوں نہیں صحیح فیصلے کرتے
    کب تک چلے گا ایسے صاحب

    Comment


    • #3
      we are not true Muslims actually whenever we become then no body will do like this, this is all because of we ourselves very far from our religion
      http://**************/islamic-section-f12.html

      Comment

      Working...
      X