Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

لڑکيوں کا عالمی دن

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • لڑکيوں کا عالمی دن



    افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    Click image for larger version

Name:	22449877_1591345044258981_190999183245579692_n.jpg
Views:	30
Size:	203.0 KB
ID:	4281634

    لڑکیوں کے عالمی دن کی تقریب میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی شرکت


    اسلا م آباد (۱۱ ِاکتوبر، ۲۰۱۷ء) __ پاکستان میں متعین امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے لڑکیوں کےعالمی دن کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی، جس میں لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کے لئے مواقع، مساوات اور ترقی کے لئے امریکی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان بھر میں کام کرنے والی اُن مقامی تنظیموں کو اُجاگر کیا گیا، جو اسمال گرانٹس اینڈ ایمبیسیڈرز فنڈ پروگرام (ایس جی اے ایف پی) کی مالی اعانت سے پاکستان میں لڑکیوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے سرگرم ِعمل ہیں۔
    امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب لڑکیاں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں تو وہ خود اپنے، اہل خانہ، اپنے معاشروں اور اپنے ملکوں کے بہتر مستقبل کے قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت لڑکیوں کی تعلیم اور ترقی پر بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرتی ہے اور اسمال گرانٹس اینڈ ایمبیسیڈرز فنڈ پروگرام کے تحت امریکی عوام نے لاکھوں پاکستانی خواتین کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے پاکستانی این جی اوز کے ساتھ ملکر کام کیا ہے۔

    تقریب کے دوران ایک دستاویزی فلم (سیکنڈ چانس ایٹ ہوپ )بھی پیش کی گئی جس میں بلوچستان کی لڑکیوں کی متاثر کن کامیابیوں کو اُجاگر کیا گیا۔ تقریب میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے تعاون سے چلنے والی انجمن نوجوانان ِچارسدہ کی طالبات نے اشاروں کی زبان میں قومی ترانہ بھی پیش کیا۔ یتیم بچوں کا خیال رکھنے والے ادارے سینا ہیلتھ اینڈ ویلفیئر سروسز کی، جسے یو ایس ایڈ کا تعاون حاصل ہے، لڑکیوں نے علامہ اقبال کی نظم "لب پہ آتی ہے دعا" ایک ٹیبلو پرفارمنس کی صورت میں پیش کی۔
    یو ایس ایڈ کا اسمال گرانٹس اینڈ ایمبیسیڈرز فنڈ پروگرام پاکستان بھر میں مقامی تنظیموں کو فنڈز فراہم کرتا ہے۔ نیشنل رُورل سپورٹ پروگرام کے زیرا انتظااور امریکی حکومت کے فنڈز کے حامل اس پروگرام کے تحت خطرات سےدوچار آبادیوں کی بہتری، سماجی انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی، توانائی کے شعبے میں چھوٹے پیمانے کے اقدامات ، ثقافت و فنون کو فروغ دینے اور کسی آفت سے نمٹنے کے لئے درکار تیاری میں بہتری کے لئے جدت پر مبنی کمیونٹی سرگرمیوں میں تعاون کیا جاتا ہے۔

    یو ایس ایڈ کے اسمال گرانٹس اینڈ ایمبیسیڈرز فنڈ پروگرام نے ۲۰۱۰ء سے اب تک ملک بھر میں چھتیس ملین ڈالر مالیت کے ۳۳۵ نئے اور جدت پر مبنی منصوبوں کے لئے رقم فراہم کی ہے۔ ۲۰ لاکھ سے زیادہ لوگ ،جن میں ۵۵ فیصد خواتین شامل ہیں، اِن منصوبوں سے مستفید ہوئے ہیں۔ اس پراجیکٹ کے تحت حال ہی میں صبا اسلم ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کو، جو صبا ہومز اینڈ آرفنیج کے نام سے مشہور ہے، راولپنڈی میں تین منزلہ اسکول تعمیر کرنے کے لئے گرانٹ فراہم کی گئی ہے۔ اس اسکول میں غیر مستحکم اور مواقع سے محروم لڑکیوں کو تعلیم فراہم کی جائےگی


    افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
Working...
X