Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

(بخشو سب کا، بخشو کا کوئی نہیں)

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • (بخشو سب کا، بخشو کا کوئی نہیں)

    (بخشو سب کا، بخشو کا کوئی نہیں)

    وسعت اللہ خان صاحب کی وہ تحریر جس نے اردو صحافت اور زبان کو ایک نیا استعارہ عطا کیا۔ بخشو کا۔ یہ تحریر وسعت اللہ خان صاحب کی اجازت سے 'ہم سب' پر شائع کی جا رہی ہے۔
    ----
    کم و بیش ہر محلے میں بارہ چودہ برس تک کا ایک کیریکٹر پایا جاتا ہے جس کے والدین عموماً نہایت غریب ہوتے ہیں۔ اس کیریکٹر کا سرپرست پورا محلہ ہوتا ہے۔ کسی کا سودا سلف لا دیا، کسی کے پاؤں دبا دیے۔

    مجھے اپنا یہ ملک بھی بخشو لگنے لگا ہے جو سب کے کام آوے ہے، بھلے دوسرے اس کے کام آویں نا آویں۔

    بخشو بھائی ذرا دو ڈویژن تو دمام روانہ کردے۔ سارا کرایہ تنخواہ میرے ذمے اور یہ پکڑ ایڈوانس۔۔۔اس کی کیا ضرورت تھی صاب، بخشو تو آپ کا ہمیشہ سے خادم ہے۔۔۔او رکھ لے نا، اور ضرورت ہو تو مانگ لینا۔۔ اب بھاگ کے دو ڈویژن لے آ، شاباش میرا بچہ ۔۔۔

    میاں بخشو یہ پکڑ بندوق اور افغانستان کو مار کے آ ۔۔۔مگر صاب ۔۔۔۔ابے جا نا ۔۔۔یہ لے پیسے ۔ راستے میں ضرورت پڑے گی۔ اب منہ کیا دیکھ رہا ہے۔ ضمانت کی فکر نہ کر میں کروا دوں گا۔۔۔ٹھیک ہے صاب آپ کے لیے جاتا ہوں۔۔۔۔
    :(

  • #2
    hmmm bakhsu

    kabhi na kabhi to bakhso ko sila mill hi jaye ga
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    Working...
    X