Re: Current Affairs: US commandos attack Pakistan sovereignty
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
Current Affairs: US commandos attack Pakistan sovereignty
Collapse
X
-
ميں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی حدود کے اندر امريکہ کی مبينہ کاروائيوں کے ضمن ميں ہونے والی تنقيد کی منطق سمجھنے سے قاصر ہوں۔ ميری دانست ميں اس تنقيد کا محور يہ نقطہ ہے کہ پاکستان کی حدود کے اندر کوئ بھی کاروائ پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے۔ ليکن اس منطق کو آپ امريکہ پر مرکوز کيے ہوۓ ہيں اور سرحد پار سے آۓ ہوۓ ان "غير ملکيوں" کو نظرانداز کررہے ہيں جو نہ صرف يہ کہ پاکستانی شہريوں کا خون بہا رہے ہيں بلکہ پاکستان کے اندر اپنی حکومت قائم کرنے کے بھی درپے ہيں۔ پاکستانی ميڈيا پر امريکہ کے بارے ميں تو بہت کچھ کہا جا رہا ہے ليکن کيا ان غير ملکی گروہوں کے ہاتھوں پاکستان کے شہروں ميں کيے جانے والے حملوں اور اس کے نتيجے ميں ہلاک ہونے والے پاکستانی شہری اور پاکستانی فوجيوں کی مسلسل ہلاکتوں اور اغوا کی وارداتوں کا بھی کوئ حساب ہے۔ کيا يہ پاکستان کی خودمختاری پر حملہ نہيں ہے؟
پاکستان کے جن علاقوں ميں امن کا قيام ايک خواب بن چکا ہے ان علاقوں ميں نہ صرف يہ کہ طالبان اور ان کے ساتھی القائدہ کے ممبران متحرک ہيں بلکہ وہ وہاں پر کلی يا جزوی اپنا نظام قائم کرنے کے ليے راہ ہموار کر رہے ہيں اور يہ ايک حقيقت ہے کہ مستقبل ميں پاکستان کے مزيد قبائلی اور سرحدی علاقے طالبان کے زير اثر جا سکتے ہيں۔ ميرے نزديک يہ ايک انتہاہی سنگين صورت حال ہے جس کا اثر وہاں کے مقامی باشندوں پر براہراست پڑے گا۔ اس ميں کوئ شک نہيں کہ ان علاقوں ميں امن کا قيام حکومت پاکستان کی اہم ترجيحات ميں شامل ہے اور حاليہ حالات کے تناظر ميں يہ بالکل درست ہے ليکن کيا امن قائم کرنے کا يہی موثر طريقہ ہے کہ جو گروہ انتہا پسندی اور دہشت گردی جيسے سنگين جرائم ميں ملوث ہيں، امن کی ضمانت کے عوض پاکستان کے کچھ علاقے ان کی تحويل ميں دے ديے جائيں تا کہ وہ وہاں پر اپنی مرضی کا نظام قائم کر سکيں؟
طالبان کا ماضی افغانستان میں انکے دور حکومت سے منسلک ہے لہذا جب يہ خبر سامنے آتی ہے کہ طالبان پاکستان کے قبائلی علاقوں بشمول سوات ميں اتنے بااثر ہو گۓ ہيں کہ وہ اپنا مخصوص نظام قائم کر سکتے ہیں تو ضروری ہے کہ ان کے ماضی ميں جھانک کر يہ جاننے کی کوشش کی جاۓ کہ طالبان کس سوچ کی غمازی کرتے ہيں اور انکے زير تسلط کس قسم کا نظام متعارف کروايا جا سکتا ہے۔ اس وقت بھی ان عناصر کی جانب سے لڑکيوں کے سکول بند کيے جا رہے ہيں، خواتين کا بازاروں ميں داخلہ ممنوع کيا جا رہا ہے اور ہر اس شخص کو سر عام سزا دی جا رہی ہے جو ان کے نظريات سے اختلاف کرنے کی جرات کرتا ہے۔
ذيل ميں پاکستانی ميڈيا پر دکھائ جانے والی کچھ رپورٹس اور دستاويزی فلموں کا لنک دے رہا ہوں جو گزشتوں کچھ چند دنوں ميں منظر عام پر آئ ہيں۔ اس وقت سوات قريب 70 فيصد انتہا پسند دہشت گردوں کے قبضے ميں ہے جنھوں نے نہ صرف يہ کہ حکومت پاکستان کے قوانين کو يکسر مسترد کر ديا ہے بلکہ ايک ايسا نظام نافذ کر رہے ہيں جو طالبان کے زير اثر افغانستان ميں نافذ کيا گيا تھا۔ يہ حقائق ميں نے کسی مغربی ميڈيا کے توسط سے نہيں بيان کيے بلکہ يہ پاکستانی صحافيوں کی اپنی رپورٹنگ ہے۔
پاکستان کی خود مختاری کو اصل خطرہ ان غيرملکيوں سے ہے جو پاکستان کے ديہاتوں اور قصبوں پر قبضہ کر کے يہاں اپنی مرضی کا نظام نافذ کر رہے ہيں۔
http://www.friendskorner.com/forum/f137/policy-matters-26th-january-2009-sawat-special-90902/
http://www.friendskorner.com/forum/f137/dunya-situation-room-sawat-crisis-must-watch-90863/
http://pkpolitics.com/2009/01/19/capital-talk-19-january-2009/
http://pkpolitics.com/2009/01/15/live-with-talat-15-january-2009/
http://pkpolitics.com/2009/01/12/live-with-talat-12-january-2008/
http://pkpolitics.com/2008/12/29/live-with-talat-29-december-2008/
http://pkpolitics.com/2009/01/09/second-opinion-9-january-2009/
Comment
-
Re: Current Affairs: US commandos attack Pakistan sovereignty
sawaal channaa jawaab ghandum
that is what u r trying
just justify the deaths of innocents due to missile attacks
answer one simple question if a taliban or al qaida leader be in india, china or in Europe
will America fire missile at them?
we know what are problems are and we know how to deal with them
America and its terrorist Allies are just making the world a living hellLast edited by EEmaan; 30 January 2009, 21:42.
Comment
Comment