مہمند نیشنل آرٹ کالج میں منعقد نجی ایوارڈ تقریب کے دوران ہال اس وقت تالیوں سے گونج اٹھا جب ہاورڈ یونیورسیٹی سے اسکالر شپ لینے والے پاکستانی طالبعلم صمد خرم سرٹیفکٹ لینے اسٹیج پر آئے تو صمد خرم نے مہمند ایجنسی پر امریکی فورسز کے حملے کے خلاف احتجاجاً پاکستان میں متعین امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹر سن سے سرٹیفکٹ لینے سے انکار کردیا اور واپس اپنی سیٹ پر جاکر بیٹھ گئے جس پر امریکی سفیر حواس باختہ ہوگئیں اور اس طالبعلم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس حملے پر افسوس ہے ،یہ واقعہ غلط فہمی کی بنیاد پرہوا ۔
پاکستانی طالبعلم کے اس جرات مندانہ اقدام پر آپ کیا کہیں گے؟ طالبعلم کا یہ قدم حب الوطنی کے عین مطابق اور باضمیرپاکستانی کا ترجمان ہے ؟ یہ ہم سب پاکستانیوں کے لئے قابل فخر بات ہے؟ امریکی سفیر کے جواب سے آپ مطمئن ہیں ؟ ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔
ملاحظہ کیجئے درج زیل یو ٹیوب روابط پر اس خبر کی ویڈیوز
http://www.youtube.com/watch?v=H5xig...eature=relatedhttp://www.youtube.com/watch?v=g5Ccbfo2p4I
Comment