سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیر افگن نیازی نے کہاہے کہ نہ وہ شہباز شریف کو قانونی وزیر اعلی تسلیم کرتے ہیں اور نہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو قوم کا ہیرو ، کیوں کہ قوم کا ہیرو ،مضبوط کردار کا ہوتا ہے اور کبھی قوم سے جھوٹ نہیں بولتا وہ سوموار کی شام کو اپنی رہائش گاہ وانڈھی گھنڈ والی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے
ڈاکٹر شیر افگن نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی مالی اخلاقی اور سیاسی مدد کر رہاہے پہلے بھی پاکستان کے تمام فیصلے واشنگٹن میں ہوتے تھے فرق صرف یہ ہے کہ اب امریکہ کھل کر سامنے آگیا ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ شہباز شریف کو قانونی وزیر اعلی تسلیم نہیں کرتے ، صوبائی اسمبلی کی بھکر کی نشست پر ان کے مد مقابل امیدوار نذر عباس کہاوڑ کو انتخابی نشان الاٹ ہوچکا تھا ، لیکن شہباز شریف کی بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
ڈاکٹر شیر افگن نے کہا کہ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو قومی ہیرو تسلیم نہیں کرتا ، کیونکہ قومی ہیرو مضبوط قراردار کا مالک ہوتا ہے اور وہ قوم سے کبھی جھوٹ نہیں بولتا
انہوں نے کہا کہ تمام جرنیلوں نے کروڑوں روپے کی زمینیں اور بنگلے بنائے ہوئے ہیں اور جنرل ریٹائرڈ جمشید گلزار کیانی کی طرف سے صدر مشرف پر لگائے گئے الزامات ذاتی اور بوگس ہیں ، انہوں نے کہا کہ پچھلے آٹھ سال کے مقابلے میں حالیہ تین مہینوں میں مہنگائی دوگناہوگئی ہے اور لوگوں کی توجہ مہنگائی سے ہٹانے کیلئے حکومت خود اپنے ہی خلاف لانگ مارچ کا ڈرامہ کررہی ہے اور اس کا کوئی بھی نتیجہ نہیں نکلے گا
ڈاکٹر شیر افگن خان نے کہا کہ وہ صدر مشرف کے ساتھ دوستی کو مرتے دم تک نبھائیں گے اور اس مشکل وقت میں دوسرے لوگوں کی طرح صدر مشرف کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے

Comment