بھارت کی ریاست راجستھان میں گزشتہ ماہ ہونے والے بم دھماکوں کے الزام میں پولیس نے جامع مسجد کے امام کو گرفتار کرلیا۔ سرکاری ذرائع نے پیر کو بتایا کہ جامع مسجد بھارت پور کے امام مولانا محمد الیاس کو پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے گرفتاری کے بعد جے پور پہنچا دیا۔ پولیس نے امام مسجد سے کمپیوٹر' موبائل فون اور دیگر آلات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جے پور میں گزشتہ ماہ کے اوائل میں ہولناک بم دھماکوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو زخمی ہوگئے تھے۔ بھارتی حکام نے ان دھماکوں کی ذمہ داری پڑوسی ممالک میں قائم عسکری تنظیموں پر عائد کی تھی۔ جے پور دھماکوں کے بعد بھارت کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران درجنوں مسلمانوں کو انتقامی کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا تھا۔
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
UPDATES: Police Ne
Collapse
X
Comment