Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

K-2 :اسامہ کا ٹھکانہ یا عالمی جاسوسی کا بہانہ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • K-2 :اسامہ کا ٹھکانہ یا عالمی جاسوسی کا بہانہ

    K-2 :اسامہ کا ٹھکانہ یا عالمی جاسوسی کا بہانہ!
    عبدالجبار ناصر
    ajnasir1@gmail.com


    العربیہ ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں جس پہاڑی سلسلے کا نام دیا ہے وہ قراقرم کا پہاڑی سلسلہ ہے ۔نمبر 1یہ کہ وہاں پر جون کے دنوں بھی سردی کم ازکم منفی 7سے 10 سینٹی گریڈتک رہتی ہے جس سے بچنے کے لیے ایندھن( لکڑی) نہایت ضروری ہے مگر سلسلہ K-2 میں لکڑی ناپید ہے۔ نمبر 2 یہ کہ اس پہاڑی سلسلے تک رسائی سوائے جون تا اگست تک ممکن ہی نہیں ہے (سوائے افواج کے) ۔ نمبر 3 یہ کہ اس خطے میں سول آبادی ہی نہیں ہے تو ایک مفرور شخص اور اس کے ساتھی( جن کی تعداد یقینا کا فی ہو گی )اپنی ضروریات کہاں سے پوری کر تے ہیں؟۔ نمبر 4 یہ کہ ان علاقوں کی بلندی کے باعث 10ہزار فٹ سے اوپر آکسیجن کا مسئلہ ہوتا ہے ،جس وجہ سے نارمل انسان بھی شدید متاثر ہوتا ہے غالباً یہی وجہ ہے کہ ان علاقوں میں تعینات افواج میں شرح اموات زیادہ ہیں حالانکہ فوجیوں کو سخت تربیت اور تمام ضروری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اس کے باوجود زیادہ سے زیادہ 6ماہ بھی گزارنا ممکن نہیں ہوتا، جب جدید سہولیات اور آلات سے راستہ افواج اور وہ فوجی جن میں سے اکثریت کا تعلق انہی علاقوں سے ہوتا ہے یہاں گزارہ کرنا مشکل ہورہا ہے تو جس اسامہ کی پوری زندگی عرب کے تپتے صحراﺅں اور افغانستان کے ریگستانوں میں گزری ہو اور وہ عمر کے اس حصے میں جب نارمل علاقوں میں انسان کے لیے شدید مشکلات ہوتی ہیں وہ K-2 کے پہاڑی سلسلے میں کیسے رہ سکتا ہے؟۔نمبر5 یہ کہK-2قراقرم کے پہاڑی سلسلہ میں واقع ہے اور گلگت بلتستان میں 3پہاڑی سلسلے ملتے ہیں،جہاں 300 کے قریب چوٹیاں ہیں جن میں 150 ایسی ہیں جن کی بلندی 23ہزارفٹ سے زیادہ ہے جبکہ ان علاقوں میں گرمیوں میں 15 ہزار فٹ بلندی سے اوپر رہنا نہ صرف مشکل بلکہ ضروری الات (جو صرف افواج یا کوہ پیماﺅںکو ہی میسر آتے ہیں) کے بغیر رہنا ناممکن ہے چہ جائے کہ سردیوں میں۔ نمبر6 یہ کہ العربیہ ٹی وی نے جس علاقے کا ذکر کیا ہے وہ خطہ اسامہ بن لادن کے لیے نہ صرف موسم اور حالات بلکہ نظریاتی حوالے سے بھی انتہائی غیرمحفوظ ہے۔ نمبر7 یہ کہ ان علاقوں میں درجنوں کلو میٹر دور رہنے والے لوگ بھی ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں اور ان کی شکل و شباہت ہی مختلف ہے۔ نمبر8 یہ کہ اس خطے میں رہنے والے کسی بھی شخص کے لیے مشکلات سے بچنے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ بلتی یا شینا اور کم از کم اردو زبان پر عبور حاصل ہو، اسامہ اور ان کے تقریباً تمام ساتھی ابتدائی دو زبانوں سے کلی اور اکثر اردو پر بھی عبور نہیں رکھتے، کیونکہ میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق اسامہ بن لادن کے ساتھ رہنے والوں میں سے اکثریت کا تعلق عربوں اور افغانوں سے ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی درجنوںوجوہ ہیں جو اسامہ بن لادن کی K-2 کے پہاڑی سلسلے میں موجودگی کی رپورٹ کو مفروضہ قرار دیتی ہیں۔

    امریکا کو چین کے پاکستان اوربھارت کے بعدروس سے بڑھتے ہوئے تعلقات اور چین کی پیش قدمی سے خطرات نظر آرہے ہیں۔ امریکا پوری دنیا میں اب صرف چین ہی کو اپنے لیے خطرہ تصور کرتا ہے بالخصوص جب روس اپنا بدلہ اتارنے کے لیے تیار ہے۔ امریکا ان تعلقات کو اپنے لیے خطرہ تصور کرتا ہے، اس لیے امریکا کو ان خطرات کے مقابلے اور چین کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے دفاعی مقام کی ضرورت ہے جو گلگت بلتستان سے زیادہ بہتر کوئی نہیں ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ امریکا کی نظر جہاں افغانستان کی معدنیات، عرب کے تیل پررہی ہے وہیں اس کی نظر گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل پر بھی ہے اور یہ کہ امریکا برصغیر بالخصوص پاکستان، بھارت، کشمیر، افغانستان اور چین کے بعض حصوںکوبھی سازش کر رہا ہے۔ گلگت بلتستان میں ویسے تو چھوٹے بڑے گلیشئیرز کی تعداد 86 ہے جن کے پانی سے پاکستان، بھارت، کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاوہ چین اور افغانستان کے بعض علاقے سیریاب ہوتے ہیں۔دنیا کے 9 بڑے گلیشئیرزبھی گلگت بلتستان میں واقع ہیں۔ نمبر 1 سیاچن گلیشئیریہ دنیا میں قطبین کے بعد سب سے بڑا گلیشئیرہے جس کی لمبائی 50 میل اور رقبہ 450 مربع میل ہے یہ K-2 کے پہاڑی سلسلے قرارقرم کے مشرقی حصے میں واقع ہے۔ نمبر 2 بلتورو گلیشئیراس کی لمبائی 35 میل اور رقبہ 250 مربع میل ہے اور پہاڑی سلسلے قراقرم کے ماشہ بروم کے شمال میں واقع ہے اور اسی راستے سے کوہ پیما K-2 تک پہنچ پاتے ہیں۔ نمبر 3 ہسپر گلیشئیر اس کی لمبائی 35 میل اور رقبہ 240 مربع میل ہے اور یہ گلگت کی کنجوت سر چوٹی کے جنوب میں واقع ہے ۔نمبر 4ریمو گلیشئیر اس کی لمبائی 30 میل اور رقبہ 200 مربع میل ہے یہ وادی لداخ کے مقام نوبرا کے شمال میں چین کے صوبے سنکیانگ کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ نمبر 5 بیافو گلیشئیر اس کی لمبائی 37 میل ہے یہ قراقرم کے پہاڑی سلسلے کے درمیان ہیسپر کے شمال میں واقع ہے۔ نمبر 6چوغا لنگما گلیشئیریہ بلتستان کے پہاڑی سلسلے فراموش اور راکا پوشی کے بالائی گاﺅں شگر اور رندو کے درمیان واقع ہے۔ نمبر 7 بتورا گلیشئیراس کی لمبائی 36 میل ہے اور یہ ہنزہ کے شمال میں واقع ہے۔ نمبر 8 ورجراب گلیشئیر اس کی لمبائی 24 میل ہے۔ یہ دست گل سر اور کنجوت سر چوٹی کے درمیان واقع ہے۔ نمبر 9 گیشر بروم گلیشئیریہ شمالی بلتستان کے پہاڑی سلسلے سیاچین اور بلتوروکے درمیان واقع ہے اس کی لمبائی 12 میل ہے ۔اسی طرح 86 گلیشئیرز موجود ہیں۔ جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ آیندہ کی جنگیں پانی کے لیے ہوں گی، امریکا ان گلیشئیرز کو ختم کرکے اس خطے کو بنجر بنانا چاہتا ہے۔

    جس طرح ماضی میں عالمی اور مقامی سامراج نے اس خطے کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا اسی طرح اب امریکا سامراج اپنے مفادات کے لیے اسامہ بن لادن کی موجودگی کے نام پر اس خطے کو ملیا میٹ کرنا چاہتا ہے حقیقت تو یہ ہے کہ یہ خطہ اسامہ کا ٹھکانہ نہیں ہے البتہ اسامہ کے نام پر دنیا کی جاسوسی کرنے کا بہانہ ضرور ہے حالیہ رپورٹس اسی کا حصہ ہیں۔ امریکا نے عرب مجاہدین اور طالبان کے نام پر قبائلی علاقوں کو تباہ کر دیا اب وہ اسامہ بن لادن کے نام پر اس خطے پر قبضہ کرنا چاہتا ہے تاکہ اس خطے میں بیٹھ کر جنوبی ایشیاءکی جاسوسی کر سکے۔ گلگت بلتستان کے عوام اب اس طرح کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جب وقت آئے ذلت کی زندگی اور عزت کی موت میں سے کسی ایک کے انتخاب کرنے کا تو پھر گلگت بلتستان کے 20لاکھ غیور عوام اپنے وطن کا دفاع کرتے ہوئے عزت کی موت کا ہی انتخاب کریں گے۔

  • #2
    جمشید کیانی کی تصدیق، سانحہ کرگل ولال مسج&#158

    جمشید کیانی کی تصدیق، سانحہ کرگل ولال مسجد کی تحقیقات ناگزیر ہوگئی

    Comment


    • #3
      Re: K-2 :اسامہ کا ٹھکانہ یا عالمی جاسوسی کا بہانہ

      Is mein koi shak nahin hai ke America ko jab bhi kahain apni dahshat gardi ka khail khailna hota hai wahan usama ka naam istaimaal karta hai.Balke mujhay to Usama "Lawrance of Arabia" lagta hai;America ka stunt man,kiyunke jab bhi USA ko kahin apni karwai karna maqsood hoti hai usi waqt iski koi na koi tape jari ho jati hai,aur dunya dahshat mein mubtala ho kar muslim fundamentalism ke khilaaf wawela karnay lagti hai aur USA dunya ko is "dahshat gardi" se nijaat dilanay ke liay maidaan mein utar aata hai.
      Mind Sciences

      Comment


      • #4
        Re: K-2 :اسامہ کا ٹھکانہ یا عالمی جاسوسی کا بہانہ

        اسلام علیکم
        یہ جناب تو ایسے گئے کہ بس گئے ہی گئے لیکن مضمون بہت معلوماتی تحریر فرما گئے
        اللہ جی انہیں جزا خیر دیں اور یہ جہاں کہیں بھی ہوں انہیں اپنی حفظ وامان میں رکھیں آمین
        :star1:

        Comment


        • #5
          Re: K-2 :اسامہ کا ٹھکانہ یا عالمی جاسوسی کا بہانہ

          yahan k2 ka ziker nazar aya mujhe is leay agai:shyy:

          Comment


          • #6
            Re: K-2 :اسامہ کا ٹھکانہ یا عالمی جاسوسی کا بہانہ


            Comment


            • #7
              Re: K-2 :اسامہ کا ٹھکانہ یا عالمی جاسوسی کا بہانہ




              Comment


              • #8
                Re: K-2 :اسامہ کا ٹھکانہ یا عالمی جاسوسی کا بہانہ

                Comment

                Working...
                X