Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

لاہور : دو دھماکوں میں20افراد جاں بحق،درجنو

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • لاہور : دو دھماکوں میں20افراد جاں بحق،درجنو

    لاہور . . . . لاہور میں دو دھماکوں میں20افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاہو ر میں ٹیمپل روڈ اور ماڈل ٹاؤن بلاک ایف میں زور دار دھماکے ہوئے، ٹیمپل روڈ پر ایف آئی سے بلڈنگ میں دو خود کش دھماکے ہوئے۔ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دروزے پر اڑالیا جبکہ دوسرا حملہ آور عمارت کے اندر پہنچنے میں کامیاب ہوگیا اور اس نے عمارت کے اندر خود کو زوردار دھماکے سے اڑالیا،دھماکوں سے ایف آئی اے کی عمارت تباہ ہوگئی جبکہ قریب کی عمارتوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔پولیس ذرائع نے 20افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے جس میں ایک بچہ اور عورت بھی شامل ہے۔جاعہ وقوع پر موجود افراد کے مطابق عمارت کے اندر سے16افراد کی نعشیں نکالی جاچکی ہیں اوردرجنوں زخمیوں کو ملبے سے نکالا جارہا ہے۔جبکہ دوسرا دھماکا ماڈل ٹاؤن میں بلاول ہاؤس کے قریب ہوا جہاں اشتہاری ایجنسی میں بارود سے بھری گاڑی گھس گئی اور زور دار دھماکا ہوا،دھماکے میں لوگوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے جبکہ 4نعشیں نکالی جاچکی ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق جاعہ وقوعہ سے ایک مبینہ خودکش حملہ آور کا سرمل گیا ہے۔دھماکوں کے بعدجائے وقوعہ پر انسانی اعضاء بکھرے پڑے ہیں اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔ پولیس اور امدادی کارکن علاقوں میں پہنچ گئے ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ دھماکو ں سے گاڑیوں اور عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکرتے ہوئے ڈاکٹروں کو فوراً طلب کرلیا گیا ہے۔
    http://news.paksites.info/
    تیرے جیسی آنکھوں والے جب ساحل پے آتےہیں
    تو لہریں شور مچاتی ہیں،
    لو آج سمندر ڈوب گیا ۔


    ~Mujay Vote Dain~
    پاکستانی کا خواب

  • #2
    Re: لاہور : دو دھماکوں میں20افراد جاں بحق،درجن&#1608

    Bhai hum aap ka font parhne se kaasir haiN :( - bohat dukh hua hay...........ALLAH fot honay waloN ko jannat main aala muqaaam naseeb farmae - Amin sum Amin
    Allah

    Comment

    Working...
    X