امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئر کا پاکستان میں رہنے کا منصوبہ
:cc::cc::cc::cc::cc::cc::cc::cc:
امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز اپنے دوست کیمرہ مین عدنان غالب سے شادی کرنے اور اسلام قبول کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گلوکارہ اپنے دوستوں سے اس منصوبے کا ذکر کر رہی ہے اور کہتی ہے کہ شادی کے بعد پاکستان میں رہائش پذیر ہوگی۔ برٹنی اس سے قبل دو شادیاں کر چکی ہے اور اس وقت سابق شوہر کیون فیڈر لائن کے ساتھ بچوں کی حوالگی کیلئے قانونی جنگ کررہی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ وہ چرچ آف سائنٹالوجی کے ذریعے شادی کی خواہاں ہے۔ یہ چرچ وہی مذہبی فرقہ کا ہے جس کا اداکار ٹام کروز پیروکار ہے اور 1952ء میں وجود میں آیا تھا۔ برٹنی کے اس منصوبے سے اس کے دوستوں نے اسے خبردار کیا ہے کہ اس کے نتائج اچھے نہیں ہونگے جبکہ 35 سالہ عدنان غالب کے والدین نے اپنے بیٹے کی سرزنش کرتے ہوئے اسے فوراً برٹنی سے دوستی ختم کرنے کو کہا ہے، تاہم نہ ہی گلوکارہ اپنے دوستوں کے مشورے پر غور کر رہی ہے اور نہ ہی پاپارانہ عدنان اپنے والدین کے حکم کی تعمیل کیلئے تیار نظر آتا ہے۔ ادھر چرچ آف سائنٹالوجی کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ برٹنی کی تیسری شادی کیلئے بڑی خوشی سے ایک منسٹر فراہم کردیں گے۔
Comment