ان کا کہنا تھا کہ یہ پیشکش صرف ان صارفین کے لیے ہوگی جو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو کے جملہ حقوق کے مالک ہوں گے۔
چیڈ ہرلے کے مطابق یہ نظام آئندہ چند ماہ میں کام شروع کرے گا اور اس کے تحت اصل فلم سے قبل اشتہارات بھی دکھائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی اشتہارات کے دورانیے کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور فی الحال تین سیکنڈ کا اشتہاری کلپ چلانے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔
یو ٹیوب نامی ویب سائٹ کو ماہانہ ستّر ملین صارفین استعمال کرتے ہیں اور اسے گزشتہ نومبر میں گوگل نے ایک اعشاریہ چھ بلین ڈالر میں خریدا تھا۔ گوگل کی جانب سے خریدے جانے کے بعد سے یو ٹیوب نے بہت سے میڈیا گروپس سے معاہدوں کے حوالے سے بات چیت بھی کی ہے۔
Comment