News on BBC.
میتاراتزی پر اس واقعہ کے بعد دو میچ کی پابندی عائد کر دی گئی تھیعالمی کپ فٹبال کے فائنل میں زین الدین زیدان کو سرخ کارڈ ملنے اورمیچ سے باہر ہونے کا محرک بننے والے اٹلی کے کھلاڑی مارکو میتاراتزی نے بالاخر خاموشی توڑ دی ہے اور بتایا ہے کہ انہوں نے زیڈان سے کیا کہا تھا۔
عالمی کپ کے فائنل میں جب مبصرین کے مطابق اٹلی کے خلاف فرانس کی ٹیم نسبتاً بہتر کھیل کا مظاہرہ کر رہی تھی، اچانک زیدان نے اٹلی کے کھلاڑی کو ٹکر مار کر نیچے گرا دیا تھا۔ اس پر زیدان کو سرخ کارڈ دکھا کر میچ سے باہر نکال دیا گیا تھا۔
تاہم میتاراتزی نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میچ کے دوران انہوں نے زیدان سے جو کچھ کہا تھا اس میں زیدان کی بہن کا ذکر ہوا تھا۔
فیفا کی انضباطی کمیٹی نے انکوائری کے بعد میتاراتزی پر دو میچ کھیلنے کی پابندی لگا دی تھی جبکہ زیڈان پر تین میچوں کی پابندی اور دو ہزار دو سو ساٹھ پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
اس واقعے کے بعد زیدان فٹبال کی دنیا سے ریٹائر ہوگئے تھے اور انہوں نے کبھی بھی کھلے انداز سے نہیں بتایا کہ میتاراتزی نے ان سے کیا کہا تھا۔ زیدان نے میتاراتزی سے معافی بھی نہیں مانگی۔
Comment